Skardu: A high-level delegation from the Prime Minister's Office, led by Brigadier Naseem Gillani, Director Special Investment Facilitation Council (SIFC), and Mr. Zubair Khan, Deputy Secretary SIFC, visited Technical and Vocational Education and Training (TVET) institutes in Skardu, Gilgit-Baltistan.
The delegation aimed to evaluate the current status of technical and vocational education in the region and identify areas for support from the National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC).
Engr. Asim Ali, Deputy Director Technical Education GB, briefed the delegation on the TVET landscape in Gilgit-Baltistan, highlighting efforts in IT education and skill development.
The delegation commended the focus on IT education, acknowledging its significance for enhancing youth employability and socioeconomic development in the region.
Assuring full support for TVET initiatives in GB, Brigadier Gillani and Mr. Khan pledged collaboration with NAVTTC to expand programs essential for the region's economic growth.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:16:42 AM
23 September, 2024
لاہور: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور میں گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے 10 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کو UET لاہور میں داخلے کیلئے ایک اپیل آئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے وائس چانسلر کو گلگت بلتستان میں انجینئر نگ یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہونہار طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر انجینئر نگ سیٹوں میں اضافے کیلئے سفارش کی گئی تھی۔ جس پر UET لاہور نے گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے10 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
08:15:17 AM
20 September, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ملاقات کر رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
06:32:49 AM
20 September, 2024
پیٹ کے کیڑے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما میں خلل پیدا کرتے ہیں اور غذائیت میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ان دس ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں پیٹ کے کیڑے بہت عام ہیں۔
ایک سروے کے مطابق گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں پیٹ کے کیڑوں کی شرح 20 فیصد سے بھی زیادہ ہے اور ایسے علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیٹ کے کیڑوں کا تدارک ضروری ہو جاتا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت نے5-14 سال کے بچوں کے پیٹ سے کیڑوں کے خاتمے کے لیے ڈیورمنگ کی مہم شروع کی ہے جو صوبائی سطح پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈسٹرکٹ مینیجمنٹ کمیٹی کی مشترکہ کاوش ہے اور گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں تقریبا 3 لاکھ بچوں کوسکولوں، گھروں اور مدارس میں ڈی ورم کیا جائے گا۔ بڑے پیمانے پر ہونے والے بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو جلد از جلد مفت اور محفوظ دوا کے ذریعہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور محفوظ بن سکے۔
08:59:16 AM
18 September, 2024
دن کا آغاز ضلع بھر کی دن کا آغاز جماعتوں خانوں اورمساجد میں نماز کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا*
*تعلیمی اداروں نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا*
*جن میں مرکزی تقریبات گرلز انٹرکالج طاوس ،گرلز انٹر کالج ہیڈ کوارٹر گاہکوچ،انٹر کالج ھاتون اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ میں منعقد ہوے۔*
*پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مقررین نے اس دن کی* *اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی اور انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا*
*مقررین نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں، آپ کی عظیم مثال کی تقلید اور محبت، امن اور ہمدردی پھیلانے کی اپنی ذمہ داری کا اعادہ کریں
08:55:26 AM
18 September, 2024
گلگت
فاطمہ جناح وومن ڈگری کالج میں ضلعی انتظامیہ گلگت کے نگرانی منعقدہ سیرت النبی کانفرنس میں گلگت بلتستان کے مشہور نعت خواں حافظ شیراز احمد فاروقی نعت شریف پیش کر رہے ہیں۔
08:50:46 AM
18 September, 2024
Event celebrated with full zeal and zest where scholars across all communities shed light on siraht u taiba of Prophet Muhammad ( PBUH).
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:45:11 AM
18 September, 2024
ہونے والی ورکشاپ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پولر ریجن کے بعد گلیشئرز / آئس ٹاورز کا سب سے بڑا ذخیرہ گلگت بلتستان میں موجود ھے۔ ان گلیشئرز کی بدولت نہ صرف جی بی کے باسیوں کو بلکہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھی پینے، آبپاشی اور زراعت کے لیے پانی مہیا ہوتا ھے۔ اس کے علاوہ پن بجلی پیدا کرنے کا اصل ذریعہ بھی یہی گلیشئرز ہیں۔ اس لیے ان کی اہمیت و افادیت اظہرِ من الشّمس ھے۔ موسمیاتی تبدیلی سے اِن گلیشئرز کو شدید خطرہ لاحق ھے اور GLOF نے خطرناک صورتِ حال اختیار کی ہوئی ھے۔ جس کے نتیجے میں قدرتی آفات زیادہ مقدار میں ظہور پذیر ہو رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف انسانوں کا جانی اور مالی نقصان ہوتا ھے بلکہ ریاست اور حکومت کو بھی بنیادی ڈھانچے کے نقصان کی صورت میں بے تحاشہ نقصان کا سامنا ہوتا ھے۔ اِسی موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم غیر معمول ہوتا جا رہا ھے۔ جیسے گرمی میں سردی، سردی میں گرمی اور بارش کے معمول میں تبدیلی وغیرہ۔ اس کے علاوہ Carbon Emissions کا پیدا ہونا جو کہ آئس ٹاورز اور انسانی زندگی کے لیے نہایت مضر ھے۔ اس میں پاکستان کا حصہ دنیا کے لحاظ سے صرف ایک فیصد ھے لیکن دوسروں کی کیے کی سزا ہمیں مِل رہی ھے۔
انہوں نے ماحولیات کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کو کم سے کم کرنے اور متوازن ترقی کے لیے "پائیدار ترقی" کے تصور اور مظہر کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کرتے وقت موسمیاتی تبدیلی کے پہلو کو مدّ نظر رکھنا اور پائیدار ترقی کے لیے اقدامات تجویز کرنا ناگزیر ھے اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل وزڈم کو بھی خاطر میں لانا اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے نہایت ضروری ھے۔
اس موقع پر انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے طلباء و طالبات کو resilience پر زور دیا، زیادہ سے زیادہ شجر کاری میں بھرپور حصہ لینے اور صحت و صفائی کے معیار کو پروان چڑھانے پر زور دیا جس سے carbon emissions کو بھی کم کرنے میں مدد مِلتی ھے۔ انہوں نے آخر میں منتظمین کی اِس غیر معمولی کاوش اور طلباء و طالبات کے جوش و جذبے کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
08:40:34 AM
18 September, 2024