Recent News

*خودکشی کے محرکات جاننے کیلئے فوری طور پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ*

پوسٹ مارٹم ہر صورت یقینی بنانے سمیت تحصیل سطح پر ہسپتالوں میں مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی سیشنز کی ہدایت* *محکمہ صحت کو سائیکاٹرسٹ کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت* *اسٹیرنگ کمیٹی میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت لازمی قرار* 23 ستمبر 2024 گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں ذہنی صحت اور خودکشی سے بچاؤ کی حکمت عملی سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا،جس میں گزشتہ میٹنگز میں ذہنی صحت سے متعلق منصوبوں اور فیصلوں پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹیرنگ کمیٹی میں خودکشی کے محرکات جاننے کیلئے فوری طور پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور خودکشیوں کے واقعات کے بعد پوسٹ مارٹم ہر صورت یقینی بنانے سمیت تحصیل سطح پر ہسپتالوں میں مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی سیشنز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔محکمہ صحت کو سائیکاٹرسٹ کی تعیناتی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت اور خودکشی سے بچاؤ کی حکمت عملی سے متعلق آگاہی کے حوالے سے مواد نصاب میں شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کرنے پر اتفاق کیا گیا،جس میں ایموشنل منیجمنٹ، ایموشنل اویرنیس اور ایموشنل انٹیلیجنس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری سوشل ویلفیئر ،پاپولیشن ویلفیئر و ترقی نسواں برہان الدین آفندی،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ،ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن احسان اللہ،محکمہ قانون،صحت اور محکمہ تعلیم کے زمہ داران سمیت قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی،روپانی فاؤنڈیشن ودیگر اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

07:19:01 AM 24 September, 2024

گلگت۔ سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن اور معروف شاعر ظفر وقار تاج کے دو شنا شعری مجموعے 'سونچے مورئیے' اور مہ گہ تھئی چگا' کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،

جس میں گلگت بلتستان کے معروف ادیب و شعراء ، سیاسی اور سماجی رہنماوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ظفر وقار تاج کی شاعری، نثر نگاری اور شنا زبان کے فروغ کیلئے بیش بہا خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

07:59:45 AM 23 September, 2024

سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن اور معروف شاعر ظفر وقار تاج کے دو شنا شعری مجموعے 'سونچے مورئیے' اور مہ گہ تھئی چگا' کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،

جس میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، سابق فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ، صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق، گلگت بلتستان کے معروف ادیب و شعراء ، سیاسی اور سماجی رہنماوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ظفر وقار تاج کی شاعری، نثر نگاری اور شنا زبان کے فروغ کیلئے بیش بہا خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ Zafar Waqar Taj

07:53:57 AM 23 September, 2024

*DELEGATION FROM PRIME MINISTER'S OFFICE VISITS TVET INSTITUTES IN SKARDU*

Skardu: A high-level delegation from the Prime Minister's Office, led by Brigadier Naseem Gillani, Director Special Investment Facilitation Council (SIFC), and Mr. Zubair Khan, Deputy Secretary SIFC, visited Technical and Vocational Education and Training (TVET) institutes in Skardu, Gilgit-Baltistan. The delegation aimed to evaluate the current status of technical and vocational education in the region and identify areas for support from the National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC). Engr. Asim Ali, Deputy Director Technical Education GB, briefed the delegation on the TVET landscape in Gilgit-Baltistan, highlighting efforts in IT education and skill development. The delegation commended the focus on IT education, acknowledging its significance for enhancing youth employability and socioeconomic development in the region. Assuring full support for TVET initiatives in GB, Brigadier Gillani and Mr. Khan pledged collaboration with NAVTTC to expand programs essential for the region's economic growth. Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:16:42 AM 23 September, 2024

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لائیں ۔ گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کے روشن مستقبل کیلئے 10 سیٹوں کا اضافہ

لاہور: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور میں گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے 10 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کو UET لاہور میں داخلے کیلئے ایک اپیل آئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے وائس چانسلر کو گلگت بلتستان میں انجینئر نگ یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہونہار طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر انجینئر نگ سیٹوں میں اضافے کیلئے سفارش کی گئی تھی۔ جس پر UET لاہور نے گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے10 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

08:15:17 AM 20 September, 2024

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ملاقات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ملاقات کر رہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:32:49 AM 20 September, 2024

پیٹ کے کیڑے دور صحت بھرپور کیا آپ جانتے ہیں کے 2022 سے 2023 تک گلگت بلتستان میں 3.5 لاکھ سے زائد بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی دوا دی جا چکی ہے؟ کیا آپ کا بچہ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے سالانہ دی جانے والی مفت اور محفوظ دوا لے رہا ہے؟

پیٹ کے کیڑے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما میں خلل پیدا کرتے ہیں اور غذائیت میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ان دس ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں پیٹ کے کیڑے بہت عام ہیں۔ ایک سروے کے مطابق گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں پیٹ کے کیڑوں کی شرح 20 فیصد سے بھی زیادہ ہے اور ایسے علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیٹ کے کیڑوں کا تدارک ضروری ہو جاتا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے5-14 سال کے بچوں کے پیٹ سے کیڑوں کے خاتمے کے لیے ڈیورمنگ کی مہم شروع کی ہے جو صوبائی سطح پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈسٹرکٹ مینیجمنٹ کمیٹی کی مشترکہ کاوش ہے اور گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں تقریبا 3 لاکھ بچوں کوسکولوں، گھروں اور مدارس میں ڈی ورم کیا جائے گا۔ بڑے پیمانے پر ہونے والے بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو جلد از جلد مفت اور محفوظ دوا کے ذریعہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور محفوظ بن سکے۔

08:59:16 AM 18 September, 2024

اذ دفتر ڈپٹی کمشنر غذر مورخہ 17 ستمبر 2024 میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انتہائی عقیدت ھائی سکولوں اور کالجوں میں پروگرام رکھے گئے تھے۔*

دن کا آغاز ضلع بھر کی دن کا آغاز جماعتوں خانوں اورمساجد میں نماز کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا* *تعلیمی اداروں نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا* *جن میں مرکزی تقریبات گرلز انٹرکالج طاوس ،گرلز انٹر کالج ہیڈ کوارٹر گاہکوچ،انٹر کالج ھاتون اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ میں منعقد ہوے۔* *پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مقررین نے اس دن کی* *اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی اور انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا* *مقررین نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں، آپ کی عظیم مثال کی تقلید اور محبت، امن اور ہمدردی پھیلانے کی اپنی ذمہ داری کا اعادہ کریں

08:55:26 AM 18 September, 2024