ہم نے اپنے ایک سال کی مدت میں بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کے ٹائم لائنز کا تعین کیا اور باقاعدگی سے ان ٹائم لائنزپر عملدرآمد کا جائزہ لیتے رہے جس کی وجہ سے بیشتر زیر التواء پاور پروجیکٹس مکمل ہورہے ہیں۔ نلتر 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ گلگت شہر کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، متعلقہ محکمے نے حکومت کو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز دیئے ہیں ان ٹائم لائنز پر عملدرآمد میں تاخیر نظر آرہا ہے۔ اگر اس منصوبے کی تکمیل نومبر میں بھی ہوتی ہے تو گلگت میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ منصوبے پر مزید تاخیر کی صورت میں سیکریٹری برقیات کو متعلقہ ٹھیکیدار کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نومل بٹوٹ 3.2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور محکمے کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ریجنل گرڈ سٹیشن کے آئی یو اور نومل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی ٹائم لائنز کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کی معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔ ریجنل گرڈ میں استعمال ہونے والے تمام میٹریل کا لیبارٹری ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت گلگت بلتستان اس منصوبے کیلئے درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ صوبائی سیکریٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ریجنل گرڈ فیز 1 کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے عمائدین نلتر پائین نے ملاقات کی اور 18 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے واٹر چینل کی وجہ سے درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ نلتر پائین کے عوام کے جائز مطالبات پر غور اور قابل عمل حل نکالنے کیلئے چیئرمین ریفارمز کمیٹی و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اپنی سفارشات تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کرے گی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:27:09 AM
01 October, 2024
گلگت:وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل بٹوٹ 3.2 میگاواٹ پاور منصوبے کا افتتاح کیا. اس موقع پر وزیراعلی کو محکمہ برقیات کے حکام کی طرف سے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئ
08:23:45 AM
01 October, 2024
گلگت۔
ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون نے اساتذہ کو کلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔
08:20:47 AM
30 September, 2024
پوری دنیا میں طاقوتی طاقتیں چن چن کر مسلمان رہنماوں کو نشانہ بنا رہی لیکن پاکستان کے مضبوط دفاع کی وجہ سے دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر داخلہ
گلگت : وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ ملک عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری بہادر اور منظم فوج اور انٹلی ایجنسیوں نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے اور 25 کروڑ عوام اپنی بہادر فوج کے پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں طاقوتی طاقتیں چن چن کر مسلمان رہنماوں کو شہید کر رہی ہیں اور حال ہی میں حزب اللہ کے سربراہ کو اسرائیل نے شہید کیا۔ ہم حسن نصراللہ سمیت اسماعیل ہنیہ اور دیگر مسلمان رہنماوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملی یکجہتی اور اتفاق کا مظاہرہ کریں اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط فوج سمیت بہترین ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تگ و دو کریں ۔ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہونے سے محفوظ ہے اور جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور ہماری قوم اپنے بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
08:19:19 AM
30 September, 2024
دیامر کے عوام نے ملک پاکستان کی روشن مستقبل کیلئے قربانیاں دی ہیں لیکن ان قربانیوں کے بدلے میں عوام کے جائز مطالبات اور احساس محرومی کا ا زالہ نہیں ہورہاہے۔ واپڈا کی جانب سے بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے دیامر کے عوام اور منتخب نمائندوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے شروع کئے جانے والے میگا منصوبے کسی بھی وجہ سے التواء کا شکار نہ ہو۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی احساس محرومی دور کرنے کیلئے CBMsکے تحت منصوبوں کو فوری طور پر شروع نہیں کیا گیا تو خدشہ ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے اس منصوبے پر بھی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 2010 میں CBMsکے نام پر دیامر میں مختلف منصوبوں کے PC-1بنائے گئے جو آج تک صرف کاغذوں میں موجود ہے۔ ان PC-1پر عملی طور پر کام شروع نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پیدا ہورہی ہے اور ان کے احساس محرومی میں ا ضافہ ہورہاہے۔ واپڈا کے متعلقہ آفیسران وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سی بی ایمز کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں۔ CBMsکے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے واپڈا کو سفارش بھیج دی جائے گی کہ CBMsکے منصوبوں کے فنڈز گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کو ٹرانسفر کئے جائیں تاکہ متعلقہ محکموں کے تحت ان منصوبوں کی جلد تعمیر کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں دیامر کے منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی CBMsکے نام پر صرف اجلاس بلانے اور عملی اقدامات شروع نہ کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے جس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے واپڈا حکام، کمشنر دیامر/ استور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر، سیکریٹری پاور، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعمیرات و مواصلات سمیت تمام متعلقہ آفیسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ CBMsکے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے چلاس میں منعقد کرکے CBMsکے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی سفارشات تیار کریں۔ 5 اکتوبر کو ان سفارشات کی منظوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوگا جس میں متعلقہ کمیٹی کے سفارشات پر غور کیا جائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:17:35 AM
30 September, 2024
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پڑی بنگلہ، سئی بالا اور چھموگڑھ پر مشتمل الگ تحصیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے تحصیل کے قیام سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ لینڈ ریفارمز کا مسئلہ آئندہ ایک مہینے میں حل کریں گے۔ زمینوں کی ملکیت قانونی طریقے سے گلگت بلتستان کے عوام کو دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پڑی بنگلہ 10 بیڈ ہسپتال میں 2ڈاکٹرز کی تعیناتی اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے احکامات دیئے۔ پڑی بنگلہ کے عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پڑی بنگلہ 10 بیڈ ہسپتال کا افتتاح کیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عمائدین جگلوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جگلوٹ کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ صحت، تعلیم اور پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات حل کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر عوامی ضرورت کو مدنظر رکھ کر گریٹر واٹر سپلائی سکیم اور چکرکوٹ تا جگلوٹ 2کلو میٹر روڈ کے پی سی ون کی ریویجن کیلئے بھی محکمہ پلاننگ کو احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے عمائدین کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ جگلوٹ میں گراؤنڈ کی توسیع کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جگلوٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائیگا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:14:02 AM
30 September, 2024
Hunza [ Sep, 27] Serena Hotels celebrated World Tourism Day 2024 with a significant panel discussion titled “Community-Centric Tourism: Promoting Indigenous Culture for Sustainable Economic Empowerment” at Hunza Serena Hotel. The event brought together experts, government officials, and industry leaders to explore how community-centric tourism can preserve cultural heritage and foster sustainable economic empowerment in Gilgit-Baltistan.
The discussion highlighted the potential of local traditions and crafts as drivers of tourism, helping to preserve indigenous culture while creating economic opportunities for local communities. Lal Bano, one of the panelists and Manager of Karighar, highlighted how community-focused initiatives empower local artisans, especially women, by providing platforms to showcase their crafts and preserving traditional skills. Her insights emphasized the vital role these programs play in fostering economic independence and cultural preservation.
Zameer Abbas, Secretary of Tourism, Sports & Culture, Gilgit-Baltistan, emphasized the government's role in supporting sustainable tourism, outlining initiatives that encourage cultural preservation while boosting tourism opportunities. He stressed the importance of public-private partnerships to ensure long-term benefits for local communities.
The event also focused on the challenges of promoting sustainable tourism in mountain regions, with Raja Ali Anwar Khan, General Secretary of the Gilgit Baltistan Association of Tour Operators, offering insights into responsible tourism practices that protect the environment and benefit local populations economically.
Prof. Dr. Attaullah Shah, Vice Chancellor of Karakoram International University, added academic perspectives, emphasizing the role of education in promoting sustainable tourism models that balance environmental, cultural, and economic goals. His input underscored the need for a well-rounded approach to tourism development in the region.
The panel discussion concluded with several key takeaways, including the need to preserve indigenous culture as a core component of tourism and strategies to empower local communities through tourism-related opportunities. Recommendations were made for stronger collaborations between government, the private sector, and local communities to support sustainable tourism practices in Gilgit-Baltistan.
Serena Hotels reaffirmed its commitment to responsible tourism and community empowerment by highlighting the company's ongoing efforts to preserve the cultural heritage of the regions in which they operate while ensuring tourism serves as a tool for sustainable economic growth.
This event was part of Serena Hotels' Raabta Initiative, a platform designed to foster meaningful dialogues on topics crucial to communities and society at large. Through Raabta, Serena Hotels aims to create spaces for impactful conversations that drive positive change, addressing the diverse challenges and opportunities faced by the regions in which they operate.
#SustainableTourismDevelopment #worldtourismday2024
08:07:51 AM
30 September, 2024
تربیتی سیشن میں بنیادی طور پر آفات یا ہنگامی صورتحال کے دوران امدادی کاروائیوں کے لیے مخصوص افسران اور اہلکاروں کو ٹرنینگ دی گئی تا کہ وہ متاثرین بلخصوص خواتین اور لڑکیوں کے مسائل اور ان کو درپیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے امدادی سرگرمیاں سر انجام دے سکیں۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خطرے سے دوچار افراد کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسپانس کو موثر بنانے کے لیے اس طرح کے تربیتی سیشنز کا انعقاد اچھی کاوش ہے۔ رضاکاروں اور آفات سے نمٹنے کے شعبے کے ماہرین کی صلاحیت کو بڑھا کرنہ صرف ہنگامی صورتحال میں موثر ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکتا ہےبلکہ قیمتی جانیں بچانے اوربیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی بھی ممکن ہو سکے گی۔
#disasterpreparedness #disasterriskmanagement #DisasterRelief
08:05:44 AM
30 September, 2024