Recent News

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے استور امن کمیٹی کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے استور امن کمیٹی کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:02:13 AM 04 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں۔

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں۔

08:01:10 AM 04 October, 2024

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کو غذائیت کے عنوان پر منعقدہ تقریب کے منتظمین شیلڈ دے رہے ہیں۔ Eiman Shah

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کو غذائیت کے عنوان پر منعقدہ تقریب کے منتظمین شیلڈ دے رہے ہیں۔ Eiman Shah

08:00:11 AM 04 October, 2024

گلگت۔ صوبائی وزیر قانون غلام محمد کا گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کا دورہ۔ صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کا دورہ کیا۔گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے معزز چیئرمین جناب ممتاز احمد اور ممبران جناب منیر احمد اور محمد اشرف نے وزیر قانون

اس موقع پر وزیر قانون نے سروس ٹریبیونل کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس ادارے کے فعال ہونے سے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر فوری طور پر حل ہو رہے ہیں۔موجودہ چیئرمین اور ممبران نے تقرری کے بعد سروس ٹریبیونل آفس گلگت میں انصاف کی فراہمی شروع کیا اور ساتھ ہی رجسٹر ی آ فس سکردوکا قیام عمل میں لایا اور وہاں پر بھی فوری انصاف کا آ غاز کیا جو کہ خوش آ ئند اقدام ہے۔ وزیر قانون نے امید ظاہر کی آ ئندہ بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل سے یہی توقع ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے جو بھی مسائل ہیں وہ فوری طور پر حل ہوں تاکہ ملازمین احسن طریقے سے متعلقہ اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں سکیں۔ یاد رہے کہ بہت جلد دیامر میں بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے رجسٹری آ فس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ اس ریجن کے لوگوں کو بھی گھر کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم ہو سکے ۔ رجسٹرار گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب سفر ملوک نے وزیر قانون غلام محمد کو گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیر قانون غلام محمد نے یہ یقین دہانی کرایا کہ گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے جو مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سامنے پیش کر ینگے اور انہیں فوری طور پر حل کرائیں گے تاکہ یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں سرکاری ملازمین کے مسائل حل کر سکیں اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس دورے کے اختتام پر معزز چیئرمین گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب ممتاز احمد صاحب نے وزیر قانون غلام محمد صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

07:59:03 AM 04 October, 2024

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO، گلگت بلتستان

محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے باہمی اشتراک سے نیٹکو اپنی زمینوں اور ٹرمینل پر شجر کاری کرے گا۔ محکمہ جنگلات موسمی حوالے سے سازگار درخت فراہم کرے گا جبکہ نیٹکو ان کی آبیاری اور دیکھ بھال کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی ایک تقریب چیف سیکرٹری کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ نیٹکو کی جانب سے منیجنگ ڈائریکڑ عزیز احمد جمالی جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے سیکرٹری فارسٹ سید عبدلوحید شاہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا کہ آج کا معاہدہ ماحول دوست معاشرے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے جہاں آلودگی پر قابو پایا جائے گا وہی اداروں اور افراد میں سبز کاری کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات سے بروقت قابو پانے کے لئے اداروں کو ایک شفاف ماحول کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ گاڑیوں کی وجہ سے ماحول پر اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کے ازالے کے لئے نیٹکو اپنی ذمہ داری ادا کرے گا۔ چیف سیکرٹری نے اس کو اقدام دوسرے اداروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:57:53 AM 04 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور کشونت میں سیلاب متاثرین اورعمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشونت میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ موقع پر انتظامیہ اور وزراء کو ہدایت دیا تھا کہ ریسکیو و ریلیف کو یقینی بنائیں۔ کشونت نالوں کی چ

صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت گھروں کو نقصان ہونے والے متاثرین می چیکس دیئے ہیں۔ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے دوافراد کے لواحقین کو ملازمت دی جائے گی اور کشونت کیلئے آئندہ اے ڈی پی میں 2 میگاواٹ بجلی گھر بنائیں گے۔ سیلاب متاثرین کو 3ماہ کا مفت گندم فراہم کریں گے۔ ہماری حکومت نے متاثرین کے مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد یقینی بنایا ہے۔ کشونت میں انفراسٹرکچر کی بحالی یقینی بنائیں اور کشونت سکول کو پرائمری سے مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور پکورہ میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کو نقصانات کے معاوضوں کی سفارش کی ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:56:15 AM 04 October, 2024

Gilgit "We are putting all possible efforts to make a difference in the public sector colleges in Gilgit-Baltistan," says Mr. Fareed Ahmed, Secretary, Department of Higher, Technical and Special Education GB.

He addressed the principals, faculty members and students as Chief Guest in a seminar organized by the Sukkur IBA University team at Fatima Jinnah Govt. Degree College, Gilgit, today, regarding scholarships to be provided by the Sukkur IBA University to the 20 students from GB for four-year BS program under "OGDCL-National Talent Hunt Program 2024". This opportunity will incalcate a sense of competition among the students and will provide the best quality education for the secured future of the students, he added. He appreciated and acknowledged the management of the Sukkur IBA, especially Mr. Attaullah Jatoi, Additional Director, Sukkur IBA and his team, for conducting a series of seminars in public sector colleges in GB and for providing such an excellent opportunity to the students of the remote region. The faculty members and students participated in the seminar enthusiastically and thanked the Secretary HT&SE GB and Sukkur IBA University team. Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

07:54:49 AM 04 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور لوس میں سیلاب متاثرین اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور اور دیامر ایک گھر کی مانند ہے۔

ہماری روایات اور ثقافت مشترک ہے۔ سیلاب قدرتی آفت ہے۔ پہلی مرتبہ قدرتی آفات کی صورت میں مکانات کے نقصان کے معاوضوں کیلئے فندز مختص کئے ہیں۔ حکومت استور سیلاب متاثرین کو تین ماہ مفت گندم فراہم کرے گی۔ شمس لون آپ کا نمائندہ بہت سی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ ہمیشہ حلقے کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بات کرتا ہے۔ لوس کو الگ نیابت بنانے کا اعلان کرتا ہوں اور گرلز ہائی سکول کوہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔ استور لوس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم نے خالد خورشید کا ساتھ اس لئے دیا کیوں کہ ہم استور کوہم اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ ان کی نااہلی کے بعد میں وزیر اعلیٰ بنا۔ لینڈ ریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا۔ لینڈ ریفارمز کوکابینہ سے منظور کیا ہے۔ جلد اسمبلی سے بھی منظور ہوگا اور زمینوں کی ملکیت عوام کو دیں گے۔گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت اور مستقل قیام امن میری حکومت کا مشن ہے۔ ہم بھائی چارگی کے ماحول کو مزید فروغ دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سیلاب کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین میں چیکس بھی تقسیم کئے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:52:52 AM 04 October, 2024