Recent News

گلگت معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیمجمنٹ حسین شاہ نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس ملک کی معاشی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگام پاکستان میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد سے معاشی ، علاقائی و اقتصادی روابط کو فروغ ملے گا

اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ اس اہم کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی بھی ہرزا سرائی کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا ہے کہ کانفرنس سے پاکستان علاقائی سطح پر اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر سامنے آئیگا اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔ پاکستان کے دیگر ممالک کیساتھ شراکت داری میں اضافہ سے جیواکنامک اور جیواسٹریٹجک اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی میں دھکیلنے کے خواب دیکھنے والوں کے مزموم عزائم ناکام ہونگے

06:36:59 AM 15 October, 2024

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی،حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کی کوارڈینیشنز کمیٹی کاتیسرا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی سربراہی میں اے سی ایس کے آفسں میں منعقد ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت حسین نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر اس میگا منصوبے کے کام میں سست رفتاری پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔کنٹریکٹر نے جو نیا ورکنگ پلان دیا تھا اس کے مطابق 40 دنوں میں جو کام کرنا تھا اس پر عمل ہوا ہے نہ ہی پراپر لیبر ڈپلائی کر کے ورکنگ پلان کے مطابق پراگریس ہوا ہے۔ ریوائز ورک پلان کے مطابق پراگرس بہت ہی سست روی کا شکار یے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے سختی سے ہدایا ت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹر 15 دنوں میں پراپر لیبر ڈپلائی کرکے پراگریس میں تیزی لائے،تاکہ عوام کی آمدورفت میں جو مسائل ہیں ان میں کمی واقع ہو اور عوامی نوعیت کے اس اہم پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جا سکے،بصورت دیگر کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی،اور پراجیکٹ ڈائریکٹر روزانہ کی بنیاد پر پراگریس کو مانیٹر کرے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان و دیگر آفسران، اور این ایل سی حکام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز موجود تھے۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB

06:35:15 AM 15 October, 2024

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید ایل پی جی پلانٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ Syed Mehdi Shah

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید ایل پی جی پلانٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ Syed Mehdi Shah

06:48:57 AM 14 October, 2024

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید ایل پی جی پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے پہلے جدید ایل پی جی پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

06:39:03 AM 14 October, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی اور سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک کی ہدایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے خصوصی طور پر ملک کے مختلف شہروں سے ہیومن ایمیونوگلوبلین کے اینجکشن منگوا کر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی اور سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک کی ہدایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے خصوصی طور پر ملک کے مختلف شہروں سے ہیومن ایمیونوگلوبلین کے اینجکشن منگوا کر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں دستیابی کو یقینی بنایا۔ سیکریٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ویکسینز کا معائنہ کررہے ہیں۔ جاری کردہ ۔ ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:37:21 AM 14 October, 2024

گلگت(پ ر) ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہدایات پر جی ڈی اے کی طرف سے نلتر کی خوبصورتی اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر انفارمیشن بورڈز، ڈسٹ بن اور آئے روز ہونے والے ایکسیڈنٹ کی روک تھام کیلئے سپیڈ بریکرز نصب کیئ

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے انجینئر مظہر سہیل، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس احمد اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے منیجر زوہیب احمد نے نلتر کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پہ ڈسٹ بن ، ٹورسٹ انفارمیشن بورڈز اور سپیڈ بریکرز نصب کرنے کی نشاندہی کی ۔ اس کے علاوہ باب نلتر کی سائٹ سلیکشن بھی ہوئی۔ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے یہ اقدامات نلتر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہونگے اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی میں بہتر مدد ملے گی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Gilgit Development Authority

07:16:15 AM 10 October, 2024

*Transforming Khyber Gojal through Sustainable Agriculture!* *Key Initiatives:* - Supporting potato and apricot farmers through Dewan Zari Cooperative Society

- Constructing 11.49 km irrigation channels, benefiting 262 households - Building 1.2 km Farm-to-Market Road for seamless market access *Impact:* - Enhanced agricultural productivity - Increased market accessibility - Improved livelihoods for over 1,500 individuals #ETIGB #SustainableAgriculture #KhyberGojal

07:10:21 AM 10 October, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی ترسیل کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ گلگت بلتستان میں سردیوں کا آغاز ہورہاہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سنو بونڈ ایریاز میں الوکیشن کے مطابق سٹاک کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے این ایل سی اور نیٹکو ترسیل کے عمل کو تیز کریں اور پاسکو سے روزانہ کی بنیادوں پر گندم اٹھانے کی صلاحیت (Lifting Capacity) میں اضافہ کرے۔ 20 اکتوبر تک نیٹکو اور این ایل سی 100 فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں میں سٹاک کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سنوبونڈ ایریاز میں فوڈ سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنائے گی جس کیلئے محکمہ خوراک ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ای سی سی کے فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے پاسکو سے 100 فیصد لوکل گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی سطح پر بات کی جائے گی جس کیلئے وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر خوراک اور سیکریٹری خوراک کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے 100 فیصد مقامی گندم کی فراہمی کے حوالے سے ای سی سی فیصلے کے مطابق پاسکو کو پابند بنایا جائے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیکریٹری خوراک کو ہدایت کی کہ گلگت میں غیرمعیاری گندم کی فراہمی کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں جس کو دور کرنے کیلئے فوری ایکشن لیتے ہوئے عوام کو معیاری گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری رجسٹریشن کے عمل کو بہتر انداز میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ و ایم ڈی نیٹکو اور این ایل سی کی جانب سے گندم کی ترسیل کے عمل کو تیز کرنے اور گندم اٹھانے کی استعداد کار کو بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

07:06:59 AM 10 October, 2024