سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے بریفنگ دی۔
دورے کے دوران چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے گائنی وارڈ،دوائیوں کے سٹورز، لیباریٹری میں نصب شدہ جدید آلات اور دیگر شعبہ جات کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان کو ہسپتال میں دوائیوں کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات بروئے کار لانے کے احکامات جاری کر دئیے۔سیکریٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال عزیز نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہسپتال آمد پر خوش آمدید کیا۔
چیف سیکریٹری نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گورنمنٹ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلکس گلگت کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اقبال عزیز نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہسپتال میں مریضوں کو ملنے والی سہولیات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صحت کے شعبے میں اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور دستیاب وسائل کو بروۓ کار لاکر مریضوں کی مشکلات کو کم سے کم کیا جاۓ تاکہ غریب مریضوں کو شہر میں ہی سہولیات بہم پہنچ سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کا نظام کو موثر بنایا جاۓ اور صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ۔
اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس عباسی و دیگر آفیسران ہمراہ تھے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Health Department Gilgit Baltistan
06:59:56 AM
16 October, 2024
اس منصوبے کے ریویو اور اپڈیٹ کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگے گئے تاکہ ماسٹر پلان کو ریویو/اپڈیٹ کیا جائے۔ ماسٹر پلان کو ہر پانچ سال بعد ریویو کیا جاتا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز نےجو تجاویز دی ہیں ان کو اپڈیٹ ماسٹر پلان میں شامل کیا جائے گا۔ ماسٹر پلان کو جدید جی آئی ایس کے حساب سے روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا اور اس کا پراپر ڈیٹابیس جی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ اور اس کو لینڈ ریفارمز ایکٹ جو حال ہی میں کیبنٹ نے منظور کیا ہے کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جدید خطوط پر اربن ایریا کی پلاننگ ماسٹر پلان کا مین حصہ ہوگا شہر کو پراپر پلان کیا جائے گا اور سپارکو کے تعاون سےجدید امیجری اور جی آئی ایس سوفٹ ویرز بنائے جائنگے۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے جو تجاویز آئنگی ان کو ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جائے گا۔اجلاس میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، ڈپٹی سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو عنایت اللہ اور سینئر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر SUPARCO، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی آرڈی، فارسٹ ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ، منرلز ڈپارٹمنٹ سے اوصاف اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Commissioner Gilgit Division
Deputy Commissioner, Gilgit
06:56:24 AM
16 October, 2024
دنیا بھر میں آج دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے منانے کا مقصد ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے مشکلات کے باوجود محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
Courtesy: PTV News
06:33:57 AM
16 October, 2024
گلگت۔ گلگت شہر میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے حوالے سے پی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرینٹنڈنٹ، ڈاکٹر وجاہت حسین ہسپتال میں اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں۔
#antirabbies #dogbiteprevention #dogbiteawareness #antirabiesawareness #antirabiesinjection
07:14:55 AM
15 October, 2024
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے سروس ٹریبیونل کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔اور موجودہ چیئرمین اور ممبران کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے تقرری کے فوراً بعد نہ صرف گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل آ فس گلگت میں انصاف کی فراہمی یقینی بنایابلکہ سکردو اور دیامر ڈویژن میں بھی سروس ٹریبیونل کے رجسٹر ی آ فسز کا قیام عمل میں لایا اور وہاں پر بھی فوری انصاف کی فراہمی کا آ غاز کیا۔ جو کہ خوش آ ئند اقدام ہے۔اور موجودہ پینل خراج تحسین کا مستحق ہے۔
اس موقع پر رجسٹرار گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب سفر ملوک صاحب نے گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر محترمہ سعدیہ دانش صاحبہ کو تفصیلاً آگاہ کیا۔اور ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ سعدیہ دانش صاحبہ نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی۔ تاکہ یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں علاقے کے بہترین مفاد میں اپنی خدمات انجام دے سکیں اور گلگت بلتستان کے تمام ملازمین کو انصاف فراہم کر سکے
معزز چیئر مین گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب ممتاز احمد صاحب نے ڈپٹی سپیکر محترمہ سعدیہ دانش صاحبہ کا اس تفصیلی دورے پر شکریہ ادا کیا ۔
Gilgit Baltistan Assembly
07:10:49 AM
15 October, 2024
گکگت : سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل راؤ محمد فہیم اختر خان حکومت گلگت بلتستان،سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ PSEB کے تعاون سےدیامر،غذر اور نگر میں واقع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس میں شراکت داری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد گفتگو کررہے ہیں۔
#SoftwareTechnologyParks #itdevelopment #entrepreneurship #DigitalGB #DigitalTransformation #Ghizer #Nagar #Diamer
07:09:25 AM
15 October, 2024
The first MoU, inked with the Pakistan Software Export Promotion Board and the IT Department of Gilgit-Baltistan, aims to establish functional Software Technology Hubs in Ghizer, Diamer, and Nagar. These hubs will serve as vital centers for innovation, with the Software Technology Parks and the Software Promotion Board providing essential technical assistance for their operations.
The second MoU, signed in collaboration with the Special Communications Organization (SCO), the IT Department, and the Education Department of Gilgit-Baltistan, focuses on establishing 14 IT centers in various schools across the region. This initiative will enhance digital literacy and provide students with access to essential IT resources.
The MoU signing ceremony was attended by key officials, including Advisor IT Ms. Surraiya Zaman, Chief Secretary Gilgit-Baltistan Mr. Ibrar Ahmed Mirza, Sector Commander SCO Colonel Faheem, Secretary Education Mr. Akhtar Hussain Rizvi, and Secretary IT Mr. Riaz Ahmed.
During her address at the event, Advisor IT Ms. Surraiya Zaman emphasized the government’s commitment to fostering the IT industry in Gilgit-Baltistan. She highlighted the importance of these collaborations in paving the way for the region to become a prominent IT hub. Ms. Zaman also underscored that the government will provide training and professional linkages for students and youth, empowering them for future opportunities in the IT sector.
These initiatives mark a pivotal development in Gilgit-Baltistan’s journey toward digital transformation and economic growth.
07:07:15 AM
15 October, 2024
اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے چائنیز سرمایہ کاروں کا وفد ملاقات کر رہا ہے اس موقع پر سپیشل کوآرڈینیٹر یاسرحسین بھی موجود ہیں۔
06:39:17 AM
15 October, 2024