Recent News

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ایم ڈی گرین ٹورزم پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات اور معاون خصوصی یا سر حسین تابان ملاقات کر رہے ہیں.

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ایم ڈی گرین ٹورزم پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات اور معاون خصوصی یا سر حسین تابان ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور اور ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:36:11 AM 22 October, 2024

اطلاع عام و خواص Food Department GB Commissioner Gilgit Division

اطلاع عام و خواص Food Department GB Commissioner Gilgit Division

06:32:04 AM 22 October, 2024

*گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ٹوریسٹ پوائنٹس پر انفارمیشن بورڈز اور ڈسٹ بن قائم۔* *روڈ ایکسیڈنٹس کی روک تھام کیلئے سپیڈ بریکرز بھی نصب کردئیے گئے۔* *باب نلتر کی سائٹ سلیکشن اور نلتر گاؤں میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سروے فزیبلٹی کا اغاز*

*جی ڈی اے اپنے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور اسے خوبصورت بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔عباس علی خان* *ٹوریسٹ پوائنٹس پر نصب چیزوں کا خصوصی خیال کے ساتھ ساتھ صفائی کو اپنا شیوہ بنائیں۔عوام سے اپیل* گلگت۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہدایات پر جی ڈی اے کی طرف سے لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی مشترکہ تعاون سے نلتر کی خوبصورتی اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر انفارمیشن بورڈز، ڈسٹ بن اور آئے روز ہونے والے ایکسیڈنٹ کی روک تھام کیلئے سپیڈ بریکرز نصب کیئے گئے ۔ اس کے علاوہ باب نلتر کی سائٹ سلیکشن اور نلتر گاؤں میں پانی سکیم کا سروے فزیبلٹی پہ بھی کام شروع کیا گیاہے ۔ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے یہ اقدامات نلتر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہونگے اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی میں بہتر مدد ملے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے کہا ہے کہ جی ڈی اے اپنے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور اسے خوبصورت بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔گلگت شہر اور نواحی علاقوں کی خوبصورتی کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے بہترین لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے، تاکہ عوام الناس کی معیار زندگی میں بہتری سمیت شہر کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹوریسٹ پوائنٹس پر نصب چیزوں کا خصوصی خیال کے ساتھ ساتھ صفائی کو بھی اپنا شیوہ بنائیں۔ Gilgit Development Authority

08:28:47 AM 21 October, 2024

Gilgit [ Oct 20] On the special instructions of the Secretary, Communications and Works, Gilgit-Baltistan, the construction work of Nagar Expressway has commenced.

Newly appointed Project Director Engineer Iqbal Hussain, along with top officials of NLC and ACL Engineering Consultants, visited Nagar for a detailed review and emergency inspection of the under-construction highway. During his first visit to Nagar Expressway Project since taking office, Engineer Iqbal Hussain received a comprehensive briefing from senior officials and personally inspected Crush Plant, Material Test Laboratory, and other sites. "This project will significantly improve connectivity and infrastructure in the region," said Engineer Iqbal Hussain. "We are committed to timely completion and quality execution." Communication and Works Department

08:17:07 AM 21 October, 2024

سیکریٹری، ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کا ہنزہ کے 3 کالجز کا دورہ

گلگت (پریس ریلیز) سیکریٹری، ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد نے 19 اکتوبر کو گورنمنٹ انٹر کالج، مُورکُھن، گوجال، ہنزہ کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ ہائیر ایجوکیشن (کالجز) کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد عالم بھی تھے۔ اُنہیں کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد علی اور فیکلٹی ممبرز نے خُوش آمدَید کہا۔ سیکریٹری نے کالج کے فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی حاضری اور کلاسز کا معائنہ کیا اور کالج کو درپیش مسائل دریافت کیے۔ اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔ کالج کے پرنسپل، فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات نے ریگولر پوسٹنگ اور ایجوکیشن فیلوز کے ذریعے کالج ہذٰا میں فیکلٹی تعینات کرنے پر سیکریٹری کا صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو سیکریٹری کی عِلم دوستی قرار دیا۔ سیکریٹری اور ڈائریکٹر نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، کریم آباد، ہنزہ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پرنسپل پروفیسر مہر انگیز نے انہیں خُوش آمدَید کہا اور بریفننگ دی۔ کالج میں باضابط کلاسز جاری تھیں۔ کالج میں جاری سیکنڈ اینوَل ایگزام کا بھی سیکریٹری نے معائنہ کیا اور ایگزام سپرینٹنڈنٹ سے گفتگو کی۔ سیکریٹری اور ڈائریکٹر نے ناصر آباد، ہنزہ میں کیمونٹی کے تعاون سے ایک سرکاری عمارت میں انٹر کالج شروع کرنے کے لیے حکمتِ عملی کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے اِس عمارت کا بھی دورہ کیا۔ سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ عمارت کی حالت کو مذید بہتر کیا جائے گا، ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی اور آئندہ اکیڈمک سیشن میں انٹر کی کلاسز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔ ناصر آباد کی کمیونٹی کے معزز اراکین نے اِس کاوِش کو خُوب سراہا۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:15:04 AM 21 October, 2024

استنبول:منسٹر یوتھ افئیرز اینڈ کامرس گلگت بلتستان ذبیح اللہ ترکی میں ورلڈ اسلامک یوتھ لیڈرز کانفرنس میں شرکت بعد کے ترکی کے شہر استنبول میں مقیم پاکستانی طلبہ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ Zabi Ullah

استنبول:منسٹر یوتھ افئیرز اینڈ کامرس گلگت بلتستان ذبیح اللہ ترکی میں ورلڈ اسلامک یوتھ لیڈرز کانفرنس میں شرکت بعد کے ترکی کے شہر استنبول میں مقیم پاکستانی طلبہ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ Zabi Ullah

08:13:34 AM 21 October, 2024

گلگت وزیر اعلی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر سردیوں کی آمد سے قبل بالائی علاقوں میں سبسڈائزڈ گندم کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک نے آج نیٹکو کے 40 ٹرکوں میں 12،210 گندم بوری راولپنڈی سے روانہ کر دئیے ہی اور ان میں سے 10,150 بوری گندم گلگت بلتس

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے محکمہ خوراک کو خصوصی ہدایت جاری کر دی تھی کہ سردیوں کی آمد سے قبل ضلع استور سمیت بلتستان اور دیگر علاقوں کے بالائی علاقوں میں سبسڈائزڈ گندم کی ترسیل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ دسمبر سے اپریل تک برفباری کی وجہ سے زمینی رابطے منقطع ہونے سے غذائی بحران درپیش نہ ہو Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:11:45 AM 21 October, 2024

بئی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دورہ دبئی کے موقع پر گلگت بلتستان کی جامع ترقیاتی منصوبہ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کنسورشیم (IIC) کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔

گلگت بلتستان کے جامع ترقیاتی پلان اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاری کنسورشیم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مروجہ قوانین کے تحت گلگت میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر، سکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس میں اضافہ، بجلی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری، معدنیات، سیاحت سمیت اہم شعبوں کے فروغ کیلئے حکومت گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کے ساتھ باہمی مشاورت، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع پلان مرتب کرے گا۔ گلگت بلتستان کی ضروریات اور صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ ان تمام منصوبوں پر کام کرنے کیلئے معاہدے کئے جائیں گے۔ان تمام منصوبوں پر معاہدے کرنے سے قبل صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں معدنیات، سیاحت، پاور، زراعت جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع م واقع موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کو فعال کیا گیا ہے تاکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کنسورشیم (IIC) جیسے ادارے کے ساتھ گلگت بلتستان کیلئے جامع ترقیاتی پلان مرتب کرنا اور اس پلان پر عملدرآمد کیلئے سرمایہ کاری یقینی بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط صوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کنسورشیم (IIC) آئندہ ایک ماہ میں حکومت گلگت بلتستان کو باضابطہ طور پر جامع پلان اور سرمایہ کاری کیلئے تحریری رابطہ کرے گا۔ جس کے بعد متعلقہ محکموں کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں گے۔ #GBInvest #DevelopingGB #investment

08:01:41 AM 21 October, 2024