Recent News

گلگت۔وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کو سیکریٹری سیاحت ضمیر عباس گلگت بلتستان میں سیاحت کی بہتری کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Tourism & Culture Departme

گلگت۔وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کو سیکریٹری سیاحت ضمیر عباس گلگت بلتستان میں سیاحت کی بہتری کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan

06:54:21 AM 24 October, 2024

*محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان* *23 اکتوبر 2024* گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت چائنیز باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا،

جس میں سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،عظیم اللہ ہدایت،ڈپٹی سیکریٹری ہوم حسن،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،ڈی سی سکردو عارف،ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نوید و دیگر شریک تھے، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر بلتستان نجیب عالم،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی آئی جی استور دیامر ڈویژن،ایس ایس پی شگر،ایس ایس پی گھانچے محمد ایاز،ایس ایس پی شگر و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں موجود چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اضلاع میں چائنیز کیمپس اور ہوٹلز کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان، چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی انتظامات کیلئے عملی اقدامات اٹھارہا ہے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے چینی باشندوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:47:01 AM 24 October, 2024

گلگت۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی گلگت پہنچ گئے۔

گلگت۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی گلگت پہنچ گئے۔

06:43:16 AM 24 October, 2024

غذر:چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ضلع غذر کے گاؤں شیر قلعہ کا دورہ کیا انہوں نے شیر قلعہ میں زیر تعمیر پاؤر ہاؤس ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ، شیر قلعہ 10 بیڈڈ ہسپتال کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمٰن نے چیف سیکرٹری کا شیر قلعہ پہنچنے پر استقبال کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے شیر قلعہ کے عمائدین سے بھی ملاقات کی جہاں گاؤں کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے علاقہ معززین نے تحریری قرارداد پیش کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہائی کرائی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Deputy Commissioner Ghizer

07:56:52 AM 23 October, 2024

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ پریس کانفرنس کررہے ہے

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ پریس کانفرنس کررہے ہے

07:54:52 AM 23 October, 2024

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ گلگت بلتستان جر نلسٹ فورم اسلام آباد/ راولپنڈی کے نو منتخب کابینہ کا گروپ فوٹو. Chief Minister Gilgit-Baltistan

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ گلگت بلتستان جر نلسٹ فورم اسلام آباد/ راولپنڈی کے نو منتخب کابینہ کا گروپ فوٹو. Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:43:08 AM 23 October, 2024

سکردو. نیٹکو لائنز سے عام آدمی کیلئے سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ سید مہدی شاہ نیٹکو سروس قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے۔ گورنر گلگت بلتستان غریب عوام کا سوچ کر ایم ڈی نیٹکو کو اندون شہر سروس شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سید مہدی شاہ

سکردو () گورنر گلگت بلتستان نے سکردو شہر میں نیٹکو لائنز کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو سکردو میں سفری سہولیات کی کمی کے پیش نظر انٹر سٹی سروس فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی، میں نے ہمیشہ عام آدمی کا سوچا ہے کوشش رہتی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف ملے۔ ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا ہے جوکہ لائق تحسین ہے ۔ نیٹکو قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کا گلگت بلتستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے زریعے آج بھی کم کرائے میں مسافر سفر کرتے ہیں ساتھ ہی طلباء کیلئے خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مسافر گاڑی میں سفر بھی کیااور روٹس کا معائنہ کیا۔افتتاحی تقریب میں صدر انجمن امامیہ آغا باقر حسین الحسینی، کمشنر بلتستان، ایس ایس پی سکردو، اسسٹنٹ کمشنر سکردو ، چئیرمین ہلال احمر گلگت بلتستان عمران ندیم ، اشرف صدا، وزیر وقار ، قاسم نسیم و دیگر بھی شریک تھے۔ Syed Mehdi Shah

07:33:27 AM 23 October, 2024

محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان 2024 ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد کا نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کا دورہ.

سیکریٹری محکمہ ورکس سبطین احمد و دیگر ذمہ داروں کی جانب سے جامع بریفننگ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کام کی رفتار،معیار،اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔مشتاق احمد دوسرے ٹاور کی بروقت تکمیل سے دیگر محکمہ جات بھی جلد از جلد شفٹ ہوجائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد نے نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری قانون سجاد حیدر اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے کام کی رفتار،معیار،اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکریٹری محکمہ ورکس سبطین احمد و دیگر ذمہ داروں نے نیو سول سیکرٹریٹ کے دوسرے ٹاور کے تعمیراتی کام اور رفتار کے حوالے سےجامع بریفننگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے سی ایس مشتاق احمد نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے،دوسرے ٹاور کی بروقت تکمیل سے دیگر محکمہ جات بھی جلد از جلد شفٹ ہوجائیں گے۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:39:29 AM 22 October, 2024