Recent News

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام۔! معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے 27 اکتوبر بلیک ڈے کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ تاریک دن ہے جب کشمیری عوام پر بدترین

فسطائی بھارتی حکومت ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔بھارت مظلوم کشمیریوں کی جرات، بہادری اور مضبوط ارادوں کو شکست نہیں دے سکا۔مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔معصوم کشمیریوں کی قربانیوں کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں جس طرح کشمیریوں نے قربانیاں دیں، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ان کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کاز کو دبا نہیں سکتی۔معاون خصوصی برائے انفارمیشن نے کہا ہے کہ انشاءاللہ، بھارتی مقبوضہ وادی کشمیر میں بہنے والا لہو ضرور رنگ لائے گا۔کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کو بھارت سے ضرور آذادی ملے گی۔عالمی برادری کشمیری عوام کی آواز بنتے ہوئے اپنے وعدے پورے کریں۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نواز مودی حکومت علاقائی و عالمی امن کے لئے اک سنگین خطرہ ہے۔مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

07:02:14 AM 28 October, 2024

27 اکتوبر انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام ۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، جس دن بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی گئی۔ ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انکے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے تمام انسانی حقوق روندتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں زبردستی اپنی فوج داخل کی اور وہاں کے عوام کو اپنے حق خود ارادیت سے محروم کردیا۔ گورنر نے کہا کہ آج 77 سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام جس طرح بھارتی ظالم سرکار کے ظلم و ستم کا شکار ہیں،وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور وہ امن و خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کا فرض ہے کہ وہ بھی آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر یہ بات واضح ہو جائے کہ دُنیا ریاستی جبر کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے اصولی موقف کی تائید کرتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ بھارت کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے کہ کس طرح وہ طاقت کے نشے میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بن کر بیٹھا ہوا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے قیام کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر ظلم کے خاتمے اور انہیں آزادی سے جینے کا حق دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

07:00:22 AM 28 October, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے بنیادی حقوق سلب کرکے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ بے گناہ شہریوں کا قتل، ماؤں اور بہنوں کی عصمت دری، کالے قوانین کا نفاذ اور اپنے حقوق کی بات کرنے والوں کو پابند سلاسل بھارتی نام نہاد جمہوریت اور فاشسٹ ریاستی سوچ کی عکاسی کا مظہرہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے اقوام متحدہ کے قراردادوں اور بین الاقوامی برادری سمیت انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ مودی سرکار اپنے مزموم مقاصد کیلئے انسانی حقوق کی پامالی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اور مظلوم کشمیری عوام پر کئے جانے والے مظالم سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اور صوبائی حکومت اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی اور بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی نصیب ہوگی جو ان کا بنیادی حق ہے۔ حکومت گلگت بلتستان اپنے مظلوم کشمیری عوام کی حق خودارادیت اور ان کے حقوق کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گی۔ #KashmirIsPakistan #KashmirBleeds #27October #KashmirBlackDay

06:57:20 AM 28 October, 2024

27 اکتوبر - یوم سیاہ یہ کشمیری تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب 77 سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا گلا گھونٹ کر انہیں اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا۔

تب سے اپنے بار باراقوام عالم اور کشمیریوں سے کیے ہوئے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت استصواب رائے سے گریز کر رہا ہے اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو استصواب رائے کا متبادل قرار دے کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرنے کے لیے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی روگردانی کررہا ہے اور کشمیری عوام کو ظلم و جبر کے ذریعے دبانے کے لیے برسوں سے وہاں مسلسل انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔ #27October #KashmirBleeds #BlackdayForKashmir

06:53:06 AM 28 October, 2024

گلگت کمشنر گلگت کمال خان نے کہا ہے کہ تین روزه انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک گلگت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 106868 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لئے مجموعی طور پر

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے قریبی پولیومرکز میں پلائیں تا کہ اس وائرس کا یکسر خاتمہ ہو سکے۔ #PolioEradication #PolioFreeWorld #polioawareness #Gilgit

06:51:41 AM 28 October, 2024

اسلام آباد : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایوان صدر اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:50:20 AM 28 October, 2024

گلگت۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا گلگت میں اسماعیلی ریجنل کونسل کا دورہ کیا،جہاں پر خطے میں امن و ہم آہنگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے علاقاے میں ترقی، سماجی ہم آہنگی اور پائی

دورے کے دوران، وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے کمیونٹی رہنماؤں اور کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور بین المذاہب مکالمے، سماجی یکجہتی، اور معاشی ترقی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے کی فلاح و بہبود میں اسماعیلی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور معاشرتی تعاون کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کی بھی تعریف کی۔انہوں نے حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے عزم کو اجاگر کیا تاکہ ترقی کے ثمرات عام عوام تک پہنچ سکیں۔ شبیر احمد عثمانی نے مزید کہا، "گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ اتحاد اور ترقی کی مثال رہے ہیں،حکومت ایسے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے جو خطے میں امن اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دیں۔ اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندوں نے وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے دورے کا خیرمقدم کیا اور حکومت کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، اور ہنر کی ترقی کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ دورہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مختلف طبقات اور اداروں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے،ایک جامع اور خوشحال معاشرہ تشکیل دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے.

06:48:04 AM 28 October, 2024

لگت۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کا الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا دورہ۔اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان(تمغہ شجاعت) نے الیکشن کمیشن آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا

اس موقع پر پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا،فوکل پرسن و اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ وسیم عباس و دیگر آفیسران موجود تھے۔ دریں اثناں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کو 2015، اور 2020 کے صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کی کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،جس پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں اور اقدامات پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی خدمات کو خوب سراہا۔ وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان،پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا و دیگر سینئر حکام نے ووٹر رجسٹریشن کے عمل میں بہتری، عوامی آگاہی مہمات، اور انتخابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے اہم اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مستقبل کے لیے الیکشن کمیشن کے اہداف پیش کیے، جن میں انتخابی عمل کی شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات شامل تھے،جیسے عملے کی تربیت، مانیٹرنگ کے بہتر نظام، اور انتخابی طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر شبیر احمد عثمانی نے چیف الیکشن کمشنر لگے بلتستان راجہ شہباز خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس مقصد کے حصول میں نمایاں پیشرفت کی ہے، اور وفاقی حکومت ان کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ جمہوری اداروں کو ہر سطح پر مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق کے تعاون کے ساتھ آئندہ انتخابات میں بھی شفافیت اور مؤثر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ جاری کردہ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

06:44:17 AM 28 October, 2024