Recent News

گلگت موسم خزاں کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد اور سیکریٹری ایریگیشن و واٹر منیمجمنٹ محمداعظم خان نے سول سیکرٹریٹ جٹیال کے سبزہ زارمیں پودا لگایا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات سید عبدالوحید شاہ بھی موجود تھے۔ #PlantATree #Plan

گلگت موسم خزاں کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد اور سیکریٹری ایریگیشن و واٹر منیمجمنٹ محمداعظم خان نے سول سیکرٹریٹ جٹیال کے سبزہ زارمیں پودا لگایا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات سید عبدالوحید شاہ بھی موجود تھے۔ #PlantATree #PlantationDrive #plantsmakepeoplehappy #SaveNatureSaveLife

06:42:00 AM 29 October, 2024

سکردو/گانچھے/شگر/کھرمنگ/روندو ملک بھر کی طرح بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع میں27 اکتوبر "بلیک ڈے" کے طور پر منایا گیا۔ اس تاریخی موقع پر ہر ضلع کے ہیڈکوارٹرز میں مختلف پروگرامز اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا، جن کی قیادت متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز نے کی۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سکردو اور محکمہ تعلیم سکردو کے تعاون سے بوائز ہائی سکول نمبر 1 سے ایک ریلی نکالی گئی جو مین شاہراہ سے گزرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سکردو پہنچ کر تقریب کی شکل اختیار کی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد نے کی۔ اس دن کی مناسبت سے مقررین نے اپنے خطاب میں 27 اکتوبر 1947 کو انڈیا کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے پر روشنی ڈالی۔ انڈیا کی کشمیریوں پر ہونے والی زیادتیوں کو سختی سے مذمت کی۔ اور اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرارداد کی روشنی میں کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ مقررین نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہمیں اپنے صفحوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ گانچھے میں بھی یوم سیاہ جوش و خروش سے منایا گیا، قلم چوک سے مرکزی بازار خپلو تک ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبہ، سرکاری ملازمین، میڈیا نمائندوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ مکمل حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پر زور دیا اور آزادی کے حصول تک ساتھ دینے کا عہد کیا۔ ضلعی انتظامیہ شگر کے زیراہتمام یوم سیاہ(Black Day) کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے کی۔ ریلی میں شگر کے سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ سول و آرمی ریٹائرڈ آفسران، علما و عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ٔنے ہاتھوں میں بینرز ،پلے کارڈ، کشمیری جھنڈے، اور پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ یوں توتاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبرواستبداد سے بھری پڑی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ان کی اوپر ہونے والے ظلم و ستم کو ہم نہ بھولے ہیں اور نہ کبھی بھولیں گے ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں جب بھی ضرورت پڑے گی ہماری عوام ہر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسی طرح ضلع کھرمنگ اور سب ڈویژنل انتظامیہ روندو میں بھی ریلیاں اور تقاریب کا۔انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین، معززین،اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع میں اس بلیک ڈے کے منانے کا پیغام واضح تھا کہ ہم اپنی کشمیری بہن اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کے لئے ان کی جدوجہد کی دل و جان سے حمایت کرتے رہیں گے۔ Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

08:11:54 AM 28 October, 2024

گلگت۔ صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے گلگت بلتستان اسمبلی کے تینتیسویں اجلاس کے موقع پر پیش کی گئی مذمتی قرارداد بابت *27 اکتوبر یوم سیاہ* پر مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا

ہے کہ بھارتی آئین میں ترمیم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا گیا،اب تک لاکھوں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں۔اب جب کہ بھارت کی پیاس نہیں بجھی،تو بھارتی ناپاک عزائم کے تکمیل کیلئے کشمیریوں کی ان کی حیثیت کو ختم کیا گیا،،بچے یتیم اور نہتی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے،اور مظالم ڈھایا جارہا ہے،جس کو کوئی بھی مہذہب معاشرہ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی ریاستی اداروں کے جبر اور ظلم کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق کشمیریوں کو ان کا حق استصواب رائے دیا جاۓ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانیوں اور مقبوضہ کشمیریوں کا رشتہ لازوال ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے قلوب سے پاکستان کی محبت کو مٹانا چاہتا ہے۔بھارت بھول جاتا ہےکہ پاکستانیوں اور کشمیری بھائیوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں۔ہم بھارتی ریاستی جبر کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن و دیگر اسمبلی ممبران نے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک پر بھرپور آواز اٹھائی اور بھارت کے ناپاک چہرہ کے خلاف بھرپور انداز میں مذمت کی۔ #KashmirBlackDay #BlackdayForKashmir

08:10:02 AM 28 October, 2024

گلگت :ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش عدالتی فیصلے کے بعد گلگت حلقہ 2 سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی جمیل احمد سے حلف لے رہی ہیں.

گلگت :ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش عدالتی فیصلے کے بعد گلگت حلقہ 2 سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی جمیل احمد سے حلف لے رہی ہیں. Gilgit Baltistan Assembly

08:08:00 AM 28 October, 2024

شگر۔ آج مورخہ27 اکتوبر 2024 کوضلعی انتظامیہ شگر کے زیراہتمام یوم سیاہ(Black Day) کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے کیا۔ ریلی میں شگر کے سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ سول و آرمی ریٹائرڈ افسران، علما و عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ٔنے ہاتھوں میں بینرز ،پلے کارڈ، کشمیری جھنڈے، اور پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔ ریلی حسینی چوک مرکنجہ پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو گئے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ یوں توتاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبرواستبداد سے بھری پڑی ہے۔ لیکن 27 اکتوبر 1947 وہ منحوس و سیاہ ترین دن ہے جب ہندوستان نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اور تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتاری اس دن سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی جارحیت و بربریت کا اغاز ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے ان کی اوپر ہونے والے ظلم و ستم کو ہم نہیں بھولے ہے اور نہ کبھی ہم بھولیں گے ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہے جب بھی ضرورت پڑے گی ہمارے عوام ہر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان شاءاللہ دنیا بھر میں کی جانے والی اس احتجاج اور مظاہروں سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں نمایاں ہو جائے گا۔ Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

08:06:49 AM 28 October, 2024

گانچھے: 27 اکتوبر گانچھے میں یوم سیاہ جوش و خروش سے منایا گیا. قلم چوک سے مرکزی بازار خپلو تک ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبہ، سرکاری ملازمین، میڈیا نمائندوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

گانچھے: 27 اکتوبر گانچھے میں یوم سیاہ جوش و خروش سے منایا گیا. قلم چوک سے مرکزی بازار خپلو تک ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبہ، سرکاری ملازمین، میڈیا نمائندوں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ مکمل حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پر زور دیا اور آزادی کے حصول تک ساتھ دینے کا عہد کیا۔ Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

08:03:22 AM 28 October, 2024

ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔مرکزی پروگرام ضلعی ہیڈ کواٹر میں علی آباد میں منعقد ہوا۔

ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقعے پر ریلی نکالی گئی،ریلی بوائز ڈگری کالج علی آباد سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر آفس چوک پہ اختتام پزیر ہوئی،ریلی میں نمبرداران،سول سوسائٹی ،طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی، ،ریلی کے شرکاء نے پاکستان ذندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، کے نعرے لگائیں Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

08:02:04 AM 28 October, 2024

سابق وزیراعلی گلگت بلتستان/ صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انجمن امامیہ گلگت کے صدر ساجد علی بیگ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات یوم سیاہ کشمیر 27 اکتوبر کے حوالے سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے رکن اور سینئر سکالر کریم خان خیالات کا

07:10:45 AM 28 October, 2024