Recent News

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دادی جواری پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا۔

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دادی جواری پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈولپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہدایت پر جی ڈی اے کی ٹیم نے دادی جواری پارک کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیاہے۔ مزکورہ بالا پارک کو جند دن پہلے لیز پر دی گئ کمپنی کا پارک کو ایگریمنٹ کے مطابق مینٹین نہ رکھنے پر لیز کو ختم کرنے کے بعد تزئین و آرائش کا کام کرنے کے لیے 3 دن پہلے بند کیا تھا۔لیز کو ختم کرنے کے بعد جی ڈی اے کے ملازمین کی ڈیوٹی لگی تھی ان کو ڈیوٹی نہ کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس وقت پارک میں صفائی ستھرائی، لائیٹنگ وغیرہ کے علاؤہ سکورٹی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ انشاء اللہ اگلے دو دنوں میں کام مکمل کر کے عوام کیلئے پارک کو دوبارہ کھول دیاجائے گا۔ اس کے علاؤہ جی ڈی اے کے زمہ داروں نےکشروٹ یوتھ اور نگرل یوتھ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی اس پارک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں، کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں پر نظر رکھیں۔جس پر دونوں علاقوں کے نوجوانوں نے پارک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔ ا س کے علاوہ پارک میں آنے والے عوام سے بھی اپیل ہے کہ پارک میں جو چیزیں لگی ہوئی ہیں ان کااور صفائی کا خیال رکھیں۔

08:33:28 AM 07 July, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل چھلمش میں دریا میں اضافہ کی وجہ سے مختلف رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا نوٹس

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل چھلمش میں دریا میں اضافہ کی وجہ سے مختلف رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں بالخصوص گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر دریا سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ریلیف کے کاموں کو تیز کریں اور دریائی کٹاؤ کو روکنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے۔

04:50:03 PM 06 July, 2024

سیکریٹری برقیات گلگت بلتستان نے گلگت شہر میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں انتظامی درپیش مسائل، ممکنہ پیش بندی، جنریشن کے منصوبوں کی بروقت سسٹم میں شمولیت اور محرم الحرام کے لیے عبادت گاہوں اور جلوسوں کے لیے بجلی کی دستیابی سے متعلق ایک تفصیلی

سیکریٹری برقیات گلگت بلتستان نے گلگت شہر میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں انتظامی درپیش مسائل، ممکنہ پیش بندی، جنریشن کے منصوبوں کی بروقت سسٹم میں شمولیت اور محرم الحرام کے لیے عبادت گاہوں اور جلوسوں کے لیے بجلی کی دستیابی سے متعلق ایک تفصیلی میٹنگ کی جس میں تمام انتظامی اور آپریشنل لیول کے افسران نے شرکت کی ۔سیکریٹری برقیات نے نومل بٹوٹ اور کارگاہ فیز 7 کو ہر صورت میں 15 جولائی سے قبل فعال بنا کر سسٹم میں بجلی دینے کی تاکید کی جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے سے بجلی کی کھپت میں اضافے کے پیش نظر مختلف صنعتوں کو اگلے دو ہفتوں تک فقط رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک چلانے کی تلقین کی تاکہ دن 8 بجے سے رات 10 بجے تک اس سے بچت ہوگی- اور تمام صارفین، عمومی مارکیٹس اور ہوٹلوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے ۔کار گاہ گورو جگلوٹ اور بگروٹ سے 3 سے 4 میگا واٹ بجلی شہر کے وسطی علاقوں، جو صرف اور صرف نلتر پر منحصر ہے، اس میں شامل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس طرح شہر میں جو لوڈ شیڈنگ ہے اس کو ختم کیا جا سکے یا اس کا دورانیہ فقط دو گھنٹے تک لایا جا سکے۔ لوڈ مینجمنٹ اور بجلی کے غلط استعمال کو روکنے کے حوالے سے بھی تفصیلی سفارشات مرتب ہوئیں اور ضروری ہدایات دی گئیں۔ سیکرٹری برقیات نے کارگاہ کے 33 kV لائن فعال بنانے کے لیے ایک کل وقتی ٹیم کو ٹاسک دیا کہ اسے ہنگامی بنیادوں پر فعال کیا جائے تاکہ بجلی کی ترسیلی نظام میں ہونے والے نقصان کو بھی کم سے کم کیا جا سکے۔ چیف انجینیئر اور سپرٹینڈنگ انجینیئر کی سربراہی میں تین ٹیموں کو جنریشن ،ڈسٹریبیوشن اور مینجمنٹ سے متعلق ٹاسک دیے گئے جبکہ کسی اچانک رونما ہونے والی صورتحال اور محرم میں ضرورت کے پیش نظر 8 میگاواٹ کے جنریٹرز سٹینڈ بائی کے طور پر فعال رکھنے کی ہدایت بھی کی گئ۔ ورکشاپ، گرڈ اور فیلڈ کے تمام آفیسران کو تاکید کی گئی کہ ان کی کوتاہی سے رونما ہونے والی صورتحال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جب کہ شہر میں بجلی کے غیر قانونی استعمال اور صنعتوں کو دیے گئے اوقات کار پر عمل درامد کے لیے ضلعی ٹاسک فورس کے فورم سے ہدایات لینے اور عمل درامد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس لائحہ عمل پر عملی پیشرفت کا جائزہ دو دن بعد لیا جائے گا

04:47:39 PM 06 July, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس میں گرینڈ جرگے سے خطاب

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر کے عوام کا مطالبہ تھا کہ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ بے گناہ کو تنگ نہ کریں۔ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چند لوگوں کی جانب سے مزاحمت ہوئی۔ 2 فیصد لوگ دیامر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے۔ علماء کوہستان نے دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ علماء اور عمائدین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ اپنے علاقے اور گھروں کو بچائیں۔ دیامر کو چند لوگوں نے بدنام کررکھا ہے اور یہی دہشت گرد علاقے کی ترقی کے دشمن ہیں۔ علماء، عمائدین اور ہم سب نے مل کر علاقے کو پرامن بنانا ہے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ امن کیلئے بحیثیت قوم ہم سب کو قربانی دینی ہوگی اور ہر ایک کو دہشت گردی کے لعنت سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

04:44:59 PM 06 July, 2024

نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب۔

نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب۔ مہمان خصوصی ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تھے۔

08:42:50 AM 05 July, 2024

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر پر پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر پر پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر آمدورفت میں کسی قسم کی بندش کے حوالے سے قیاس آرائیاں من گھڑت ہیں اور حالات پر امن اور نظام زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے شاہراہوں کی بندش سمیت کسی قسم کی پابندی زیر غور نہیں۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آج شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر سے کافی فاصلے پر واقع وادی داریل میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے بعد حالات مکمل پر امن ہیں۔ عوام منفی اور بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی افواہوں کی حوصلہ شکنی کریں

07:48:29 AM 05 July, 2024

گلگت۔ نیشنل کالج آف آرٹس گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب

گلگت۔ نیشنل کالج آف آرٹس گلگت کیمپس کی افتتاحی تقریب

07:46:00 AM 05 July, 2024

حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام *پیغام پاکستان* کانفرنس منعقد گلگت-

حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام *پیغام پاکستان* کانفرنس منعقد گلگت۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ چنار باغ میں حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام *پیغام پاکستان* کانفرنس منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔مقررین نے پیغام پاکستان کے بیانیے کو گلگت بلتستان میں فروغ دینے سمیت امن و امان و بھائی چارگی کے ماحول کو برقرار رکھنے پر ذور دیا۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ اسمبلی ہال وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں حکومت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرس کے انعقاد کے موقع پر ملک بھر کے معروف مذہبی سکالز, سول سوسائٹی، یوتھ اور صحافی حضرات نے بھرپور شرکت کیں۔ پیغام پاکستان کانفرنس کے روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی امن و امان سے مشروط ہے، مذہبی ہم آہنگی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ دین اسلام ہمیں احترام انسانیت، مذہبی ہم آہنگی اور تشدد سے پاک معاشرے کا درس دیتا ہے۔ پیغام پاکستان وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے تقدسات کا احترام سے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے اور ماضی کی غلطیوں کو دور رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسطرح کے کانفرنسسز کے انعقاد سے پرامن معاشرے کی تشکیل کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر گلگت ڈویژن اور ان کی پوری ٹیم کو پیغام کانفرنس منعقد کروایا جو کہ قابل ستائش ہے۔ کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے ابتدائی کلمات میں پیغام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے علماء و مشائخ اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے أئے ہوئے مذہبی سکالرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا پیغام پاکستان کے سائے تلے گلگت بلتستان میں امن کی ترویج کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مذہبی سکالرز ، علماء و مشائخ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسلئیے گلگت بلتستان میں امن و امان ، بھائی چارہ گی کو دوام بخشنے کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر انجمن امامیہ کونسل ساجد علی بیگ نے کہا کہ پیغام پاکستان کانفرنس منعقد کروانے والے داد دینے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کسی بھی ایشو کو بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں۔محرم الحرام کی حرمت تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہے۔گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے ہر مکتب فکر کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ کرامت نے کہا ماضی میں فسادات کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام لوگ متاثر ہوئے۔ آج امن قائم ہے، میرا غریب حلال روزی کما رہا ہے اور سیاحت میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کی بھاگ دوڑ یوتھ نے سنبھالنا ہے۔ ہمارے نوجوان بغیر سوچے سمجھے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں،جسکا منفی اثرات پوری سوسائٹی پر پڑ رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ آپس میں رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کی مجالس اور تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں۔محرم ایک مکتبہ فکر سے منسوب نہیں یہ سب مسلمانوں سے منسوب ہے۔ پیغام پاکستان کی روشنی میں محرم الحرام کو بہتر انداز میں گزارا جائے گا۔انہوں نے مذید کہا کہ کمی کوتاہیوں کو معاف کرتے ہوئے ہمارے مجالس میں تمام مکتب فکر کے لوگ بلا جھجک شریک ہو سکتے ہیں جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مساجڈ بورڈ کے ممبر مولانا حسین احمد نے کہا صوبائی حکومت کو اسطرح کے عظیم الشان کانفرنس کروانے پر حکومت گلگت بلتستان مبارکباد کے مستحق ہے۔ انہوں نے کہا مملکت خداداد پاکستان نظریہ کے نام پر وجود میں آئی ہے ۔ دشمنوں نے ہر سطح پر اسکو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے مگر پاکستانی ریاست کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے۔انہوں نے کہا پاکستان نہیں تو اسلام نہیں ، جب بھی پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں ہوتا ہے تو دشمن قوتیں فرقہ وارانہ ماحول کو فروغ دینے کی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم سب پاکستان کے سائے تلے کھڑے ہیں۔محرم الحرام میں امن و امان کے لئے اپنا مثبت رول ادا کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الواعظ عزیز دینار نے کہا کہ ہمیں تمام تعصبات کو پیچھے دھکیلتے ہوئے اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ عالم دین قاری صداقت علی نے کہا لاکھوں شہیدوں کا خون اس ملک کے وجود میں ہے ۔ ہمیں شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم آذادی کی سانسیں لے رہے ہیں۔ دشمن شر پھیلانے کی کوشش کرتے رہیں گے آپ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 10 دینی کتب کے مصنف، جماعت اہلسنت پاکستان کے صدر پیر خالد سلطان باہو نے پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا وطن اور دین کے لئے سروں کی قربانی چاہئیے تب آپ سچے ہونگے۔ انہوں نے کہا محرم کے آغاز پر ہمارے دشمن سر گرم ہوتے ہیں اور ہماری صفوں میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اہلبیت کی محبت ہم سب کے لئے یکساں ہے۔انہوں نے کہا پیغام پاکستان کا مقصد محبت، اتحاد اور یگانگت ہے، ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے ملک میں محبت بھائی چارہ گی کو فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پڑھا لکھا پاکستان چاہئیے،تو گلگت بلتستان کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔

06:52:23 AM 05 July, 2024