Recent News

گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تھور مینار ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تھور مینار ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے اس ناخوشگوار واقعہ پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی ہے کہ میتوں عزت اور احترام کے ساتھ انکے علاقوں تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:53:53 AM 19 August, 2024

𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫-𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐧𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐞𝐫𝐬' 𝐌𝐞𝐞𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐚𝐯𝐞𝐬 𝐖𝐚𝐲 𝐟𝐨𝐫 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐝 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭-𝐁𝐚𝐥𝐭𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬

𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫-𝐏𝐫𝐨𝐯𝐢𝐧𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐞𝐫𝐬' 𝐌𝐞𝐞𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐏𝐚𝐯𝐞𝐬 𝐖𝐚𝐲 𝐟𝐨𝐫 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐝 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭-𝐁𝐚𝐥𝐭𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 Islamabad,: A landmark meeting took place in Islamabad, where Provincial Minister of Education Ghulam Shehzad Agha met with his counterparts from Punjab and Khyber Pakhtunkhwa (KPK). The meeting aimed to discuss ways to enhance educational opportunities for students from Gilgit-Baltistan. During the meeting, Minister Shehzad Agha presented recommendations to increase engineering and medical seats for students from Gilgit-Baltistan. The Education Ministers of Punjab and KPK, expressing their commitment to supporting the province's educational development, pledged to increase seat allocations. The Ministers agreed to provide technical and financial support to improve the quality of education in Gilgit-Baltistan. Furthermore, the Education Ministers of Punjab and KPK announced plans to visit educational institutions in Gilgit-Baltistan in August, where they will provide technical support to address various challenges faced by these institutions. Gilgit-Baltistan Education Minister Shehzad Agha highlighted ongoing efforts to secure admissions for Gilgit-Baltistan students in top universities nationwide. The government of Gilgit-Baltistan remains committed to ensuring that its students receive access to quality education and equal opportunities for growth and development.

09:00:08 AM 01 August, 2024

Independence Day 2024 Pakistan Flag Khunjrab #GBKaPakistan Chief Minister Gilgit-Baltistan

گلگت : ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ، چین سرحد خنجراب زیرو پوائنٹ کے مقام پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا اور 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل اس مقام پر پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ افتتاح بھی کریں گے ، ملک کی دیگر صوبوں کی سرحدات پر بھی سبز ہلالی پرچم نصب کئے گئے ہیں۔ صوبائی ترجمان نے مزید کہا کہ پرچم کے مقام کے تعین کیلئے لینڈ مارکنگ کی جا رہی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ بعض عناصر اس پر بھی منفی پراپیگنڈہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے بعض عناصر اس خوبصورت، مقدس اور باعمل سرگرمی پر غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ سراسر غلط، بے بنیاد اور پراپیگنڈہ ہے ۔

08:41:42 AM 01 August, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے صوبے میں جاری میگا پروجیکٹس کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ گلگت بلتستان میں سب سے بڑا چیلنج بجلی بحران کا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اور سیاحوں کو بجلی بحران کی وجہ سے بہت سے مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے منفی اثرات معیشت پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ عطاء آباد پاور پروجیکٹ، شغر تھنگ پاور پروجیکٹ انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں ان منصوبوں کی ٹائم لائن یقینی بنانے کیلئے درکار فنڈز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ گلگت بلتستان کے پسمادہ علاقوں کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے داریل تانگیرایکسپریس وے کامنصوبہ معاون ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے منفرد مقام رکھنے والے علاقہ ہنزہ کے عوام کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے سنگین مسئلے کا سامنا ہے۔ لہٰذا گریٹر واٹر سپلائی سکیم ہنزہ اور داریل تانگیر ایکسپریس وے کی بروقت تکمیل کیلئے بھی بلاتعطل فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان اہم منصوبوں کے ثمرات بروقت عوام کومیسر آئیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بجلی بحران پر شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت گلگت، سکردو اور چلاس میں سولر پاور پروجیکٹس کے ذریعے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ لہٰذا سولر پاور پروجیکٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی بروقت ریلیز کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہاکہ گلگت، سکردو اور چلاس میں پاور پروجیکٹس کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کو خصوصی سفارشات پیش کریں گے۔

08:33:12 AM 01 August, 2024

Independence day 2024 Pakistan National Flag hosting GB Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان شایان شان انداز میں منانے کیلئے صوبائی حکومت اور پاک آرمی نے خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب کیلئے تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ہے اور بعض شرپسند عناصر اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ صوبائی حکومت یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے سے منانے کیلئے پر عزم ہے اور خنجراب بارڈر پر بلند ترین قومی پرچم کی تنصیب سے وطن سے محبت کا خصوصی اظہار کیا جائیگا۔

07:56:41 AM 01 August, 2024

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گلگت میں 60 دنوں تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے دیگر اضلاع سے جاری کردہ اسلحہ پرمٹ لے کر ضلع گلگت کے حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور ضلع گلگت میں تمام اسلحہ پر مٹ منسوخ تصور کیے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے محرم الحر ام کو پر امن رکھنے اور بلخصوص موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کر دہ تمام اسلحہ پر مٹ ضلع گلگت کے حدو د میں منسوخ کیا گیا خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ضلع گلگت میں امن و امان کو بر قرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گلگت اور سیکیورٹی اداروں کی ساتھ بھر پور تعاون کریں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ حکم نامہ اگلے 60دنوں تک نافذالعمل رہے گا۔ Regards: Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner, Gilgit

07:17:39 AM 08 July, 2024

گکگت۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اصلاح امت و امن کانفرنس سے خطاب

گکگت۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اصلاح امت و امن کانفرنس سے خطاب جب تک میں اقتدار کی کرسی پر ہوں فیصلے میرٹ پر ہونگے۔۔۔ امن و امان کے لئے ہر ایک کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔۔۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اصلاح امت و امن کانفرنس سے خطاب۔۔۔

06:49:17 AM 08 July, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے خصوصی پیغام!!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مقدس ایثار، قربانی، جد و جہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے۔ اس ماہ مقدس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓکی شہادت کا مقصد اسلام اور انسانیت کی بقاء اور انسانیت کی خدمت کیلئے تھی۔نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓکی جد و جہد بلا تفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔محرم الحرام میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓاور شہدائے کر بلا کی قربانیوں کیساتھ ان کے مشن اور جد و جہد کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا، ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ما و مقدس کا صحیح مفہوم ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ محرم عبادت، ایثار تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے۔ محرم الحرام کا اصل پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔ اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام امت مسلمہ میں اخوت و محبت، اتحاد، انسانیت کی فلاح و بہبود، باہمی رواداری کو تعلیمات نبوی کی روشنی میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام محرم الحرام میں مثالی امن قائم رکھنے میں اپنا کردارادا کر یں۔ ماضی کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کو پرامن اور باہمی رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنے کے حوالے سے مثالی بنائیں تا کہ گلگت بلتستان کا پرامن معاشرہ دیگر علاقوں کیلئے ہمیشہ کی طرح امن وامان کے حوالے سے مثالی بنے۔ علمائے کرام معاشرے میں اخوات اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر یں۔وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ذاتی مفادات اور فروعی اختلافات کو پس و پشت ڈال کر امن و بھائی چارے، باہمی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کیلئے کردار ادا کریں اور گلگت بلتستان کو ملی یکجہتی کا گہوارہ بنائیں۔

06:43:22 AM 08 July, 2024