گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 گلگت میں منعقدہ سیمینار میں کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات و مشائل کی وجہ سے نوجوان نسل تمباکو نوشی اور منشیات کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ مسائل کا مقابلہ کرنے کی بجائے سماجی برائیوں کی طرف راغب ہونا ناکامی کی دلیل ہے لہذا نوجوان مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کرتے ہوئے تمباکو نوشی اور منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے شعور و آگاہی دیں تاکہ اپنے قرب و جوار میں تمباکو نوشی اور منشیات کے خلاف شعور اجاگر کر سکیں۔ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید یاسر حسین کی تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے ہونے والے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں سیمنارذ اور ریلیاں منعقد کروائی جائیں رہی ہیں تاکہ طلبہ میں آگاہی پیدا ہو سکے اور تمباکو نوشی تھے۔نقصانات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ اینٹی ٹوبیکو ایکٹ 2020ء کے تحت تعلیمی اداروں کے 300 میٹر کے احاطے میں اور 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ نسوار اور دیگر منشیات فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے۔ اور سگریٹ نسوار فروخت کرنے والے دکانوں کی رجسٹریشن ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر سیڈو کے کوآرڈنیٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلتی ہیں جو کہ بعد میں موت کا سبب بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم سیڈو تمباکو نوشی کے خلاف بر سر پیکار ہے اور دن رات کوششوں سے گلگت بلتستان اسمبلی سے اینٹی ٹوبیکو ایکٹ 2020ء منظور ہوا ہے جس پر فوری طور پر عملدرآمد وقت کی عین ضرورت ہے تاکہ تمباکو نوشی کو کنٹرول کیا جا سکے۔
سیمنار میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسرز نے انسداد تمباکو نوشی اور دیگر منشیات کے خلاف بریفنگ دی۔ سیمنار کے اختتام پر ریلی بھی منعقد ہوئی جس میں طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد تمباکو نوشی کے متعلق نعرے درج تھے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
06:42:28 AM
28 October, 2024
ضلع گلگت، ہنزہ ، نگر ، کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے جبکہ ضلع غذر کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ ایم ایس شہید سیف الرحمن ہسپتال گلگت ڈاکٹر اقبال عزیز، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندوں کے علاؤہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زمہ داروں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پورے صوبے میں پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پہلے بڑھ کر کردار ادا کرنے کا تہیہ کیا گیا۔
گلگت بلتستان کا کوئی بھی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ ہو ٹیمیں گھر گھر جاکر ہر ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ کوئی بچہ معذوری کا شکار نہ ہوں۔ کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان۔
Commissioner Gilgit Division
Commissioner Diamer Astore Division
06:40:20 AM
28 October, 2024
لہذا اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کو محکمہ لائیوسٹاک گلگت میں رجسٹر کروائیں اور Rabies کا مفت ویکسین لگوانے کیلئے مورخہ 28 اکتوبر 2024 بروز پیر سے روزانہ بوقت صبح 10:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کے ساتھ وٹرنری ہسپتال گلگت تشریف لائیں۔ اس کا مقصد آپ کے پالتو جانوروں کے صحت اور کمیونٹی کی
حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
برائے رابطہ :۔
وٹرنری ہسپتال گلگت
وٹرنری ہسپتال دنیور
وٹرنری ہسپتال نومل
وٹرنری ہسپتال جگلوٹ
05811-922646
05811-922648
05811-925005
03556055954
ڈپٹی ڈائریکٹر
لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ گلگت ۔
05811-920265
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Agriculture, Livestock & Fisheries Department Gilgit-Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit See less
Comments
06:38:44 AM
28 October, 2024
اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز، چیف اکانومسٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے نگرانی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ کم از کم دس دن استور میں گزاریں تاکہ منصوبوں کی بہتر نگرانی کی جا سکے۔ انہوں نے عوامی احتساب کے لیے ایک عوامی شیڈول بنانے کی بھی تجویز دی۔
اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ضلع استور میں منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے پہلے سہ ماہی کے دوران 420 ملین روپے مختص کیے گئے تھے، لیکن صرف 43 ملین روپے ہی خرچ کیے جا سکے، جو سست رفتار پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو ہدایت کی کہ وہ فالو اپ میٹنگز منعقد کریں تاکہ رکاوٹوں کی نشاندہی اور انہیں دور کیا جا سکے۔
ضلع میں موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جانے والے کل 22 ہدف شدہ ترقیاتی منصوبوں میں سے صرف 14 کے لیے فنڈز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے کسی پر بھی ابھی تک کوئی خرچ نہیں کیا جا سکا۔ چیئرپرسن نے ہدف شدہ منصوبوں کا جائزہ لینے پر زور دیا اور عوامی فائدے کے لیے دیگر ممکنہ منصوبوں کی تجاویز طلب کیں، جو موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جا سکیں۔
استور کے جاری منصوبوں کے حوالے سے زور دیا گیا کہ ہر منصوبے کی افادیت اور عوامی اہمیت کو ترجیح دیتے ہوئے ان پر عمل کیا جائے۔ ڈی سی کو 200 ملین روپے کے واٹر سپلائی استور پروجیکٹ، اور قمری اور مکیال میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی اگلے 15 دنوں میں انکوائری کرنے کا کام سونپا گیا تاکہ کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔ مزید انکوائریوں کا حکم کالا کوٹ پل اور گوری کوٹ میں آر سی سی پل کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دیا گیا، جو مقامی آبادی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
ڈی سی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر روڈ پروجیکٹ کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی، خاص طور پر منظور شدہ دائرہ کار سے زیادہ کیے جانے والے کام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ غیر ضروری ترمیمات کو روکنے کی پالیسی اپنائی جائے گی تاکہ عوامی فنڈز کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
ترقیاتی عمل کی شفافیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے، ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے درکار زمین کے حصول میں شفافیت اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کو یقینی بنائیں۔ اس میں لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی تعمیل، زمین مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق منصفانہ معاوضہ فراہم کرنا، اور شکایات و تنازعات کے حل کے لیے قانونی طریقہ کار کی پیروی شامل ہے۔
ضلع میں موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جانے والے کل 22 ہدف شدہ ترقیاتی منصوبوں میں سے صرف 14 کے لیے فنڈز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے کسی پر بھی ابھی تک کوئی خرچ نہیں کیا جا سکا۔ چیئرپرسن نے ہدف شدہ منصوبوں کا جائزہ لینے پر زور دیا اور عوامی فائدے کے لیے دیگر ممکنہ منصوبوں کی تجاویز طلب کیں، جو موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کیے جا سکیں۔
سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو ہدایت دی گئی کہ وہ استور ویلی روڈ کے تھلیچی سے گوری کوٹ تک کے حصے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کریں اور گوری کوٹ سے شونٹر تک کے حصے پر کام جلد از جلد دوبارہ شروع کریں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ تکنیکی، انتظامی یا لاجسٹک چیلنجوں کو فوری طور پر حل کریں تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
استور ضلع کی ترقیاتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام دیگر اضلاع میں بھی باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
06:56:28 AM
25 October, 2024
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے شعبہ صحت کی بہتری میں بھرپور تعاون کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہر مشکل وقت میں گلگت بلتستان حکومت کیساتھ تعاون کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریجنل ہسپتال چلاس اور ریجنل ہسپتال سکردو میں 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین کی رقم درکار ہے اور گلگت میں پنجاب حکومت کے تعاون تعمیر کئے جانے والا شہید سیف الرحمن ہسپتال میں بھی ایم آر آئی مشین نصب کی ضرورت ہے اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی حکومت میں گلگت بلتستان کیلئے منظور کئے جانے والے 50 بیڈڈ امراض قلب ہسپتال گلگت میں اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی بھی درکار ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیکل اور نرسنگ کالج کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ میڈیکل کالجوں اور جنرل نرسنگ کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ماضی کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر چلاس اور سکردو ہسپتال کیلئے 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین گرانٹ فراہم کرنے اور شہید سیف الرحمن ہسپتال کیلئے بھی ایم ار آئی مشین پنجاب حکومت کی جانب سے دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امراض قلب ہسپتال کیلئے اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی کے بھی احکامات دیئے اور کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کیلئے MBBSکے 20اور BDS کے 10 سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گاجبکہ BSN اور MSN نرسنگ میں 100سیٹوں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے موقع پر تمام ہدایات پر عملدرآمد کرے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان کے عوام سے محبت ہے۔ صوبائی حکومت کو تمام شعبوں میں تعاون فراہم کریں گے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ صوبائی وزیر انجینئر محمد انور، سپیشل کوارڈینٹر یاسر تابان اور صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق بھی موجود تھے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Maryam Nawaz Sharif
06:51:24 AM
25 October, 2024
ان ملاقاتوں کا مقصد کمیونٹی کے مسائل پر بات چیت کرنا اور مختلف فرقوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ امن، بین المذاہب آہنگی اور گلگت بلتستان میں مختلف فرقوں کے درمیان رواداری اور احترام کو فروغ دینا تھا۔
کوآرڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان شبیر احمد عثمانی کے دورے کا مقصد مذہبی اور سماجی رہنماؤں اور فرقوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنا، ہم آہنگی اور ایک پرامن ماحول کو فروغ دینا ہے،تاکہ آپس میں باہمی احترام کے ساتھ رہ سکیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں مختلف مکاتب فکر میں باہمی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ خطے کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے اور علمائے کرام امن و آشتی کے فروغ سمیت معاشرے کے درست سمت میں تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کوآرڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان شبیر احمد عثمانی کے دورے کا مقصد مذہبی اور سماجی رہنماؤں اور فرقوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنا، ہم آہنگی اور ایک پرامن ماحول کو فروغ دینا ہے،تاکہ آپس میں باہمی احترام کے ساتھ رہ سکیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شبیر احمد عثمانی گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں،جہاں کمیونٹی کے مختلف سیکٹرز کے نمائندوں،سیاسی،سماجی و مذہبی رہنماؤں سے مل کر اس علاقے کی خوشحالی اور تعمیر وترقی کیلئے تجاویز لئیے جائیں گے تاکہ کن کن سیکٹرز میں کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
06:44:49 AM
25 October, 2024
گلگت۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن (ر) مشتاق احمد ضلع استور کی ڈویلپمنٹ سکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
09:37:43 AM
24 October, 2024
اسلام آباد۔ جنوبی کوریا کے سفیر کی دعوت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز ذبیح اللّٰہ کوریا پاکستان ثقافتی گالا 2024 کی تقریب میں شریک ہے۔
Zabi Ullah
09:35:27 AM
24 October, 2024