Recent News

Unveiling the Hidden Gems of Gilgit-Baltistan! Zakir Hussain, Additional Secretary Tourism, discusses the importance of cultural preservation and sustainable tourism in this captivating interview.

Unveiling the Hidden Gems of Gilgit-Baltistan! Zakir Hussain, Additional Secretary Tourism, discusses the importance of cultural preservation and sustainable tourism in this captivating interview. Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan UNESCO Pakistan

06:37:32 AM 17 October, 2024

گلگت۔ ایڈیشنل سیکریٹری ٹوریزم زاکر حسین کی زیر صدارت محکمہ سیاحت، کھیل، ثقافت، آثار قدیمہ گلگت بلتستان میں غیر محسوس ثقافتی ورثے (Intangible Cultural Heritage) کے تحفظ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا،جس میں علاقائی روایتی موسیقی،رقص،لوک داستان،افسانے،فنو

اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری ٹوریزم زاکر حسین نے کہا کہ غیر محسوس ثقافتی ورثے (ICH) کو فروغ دینے اور پھیلانے کے لیے، پاکستان بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے،جس میں قومی لوک تہوار، لوک گلوکار اور رقاص شامل ہوتے ہیں۔ لوک ورثہ کا قومی ادارہ،اس حوالےسے تحقیق، دستاویزات اور تعلیم کے ذریعے غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر محسوس ثقافتی ورثہ (ICH) سے مراد وہ طرز عمل، نمائندگی، اظہار، علم، مہارت، اور رسوم و رواج ہیں جو کمیونٹیز کے اندر ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتے ہیں۔یونیسکو غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اپنے کنونشن کے ذریعے ICH کے ذریعے ان عوامل کی حفاظت کرتا ہے۔ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ حکومت گلگت بلتستان اس حوالے سے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی اپنے بھرپور غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے،اس حوالے سے کئی اقدامات اور منصوبے جاری ہیں۔ملک نے 2005 میں غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے یونیسکو کنونشن کی توثیق کی اور اس کے بعد سے اس کے نفاذ کی نگرانی کے لیے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ ڈویژن قائم کیا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکریٹری ٹوریزم زبیدہ بتول،ڈائریکٹر ٹوریزم اقبال حسین،ڈائریکٹر ایجوکیشن ایڈمن واجد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیالوجی محکمہ سیاحت و ثقافت شیر عالم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن منیر جوہر،سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ عرفان شاہ،سوشل ویلفیئر آفیسر محکمہ بہبود آبادی رحیم جان،و دیگر شریک تھے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے جو محکمے Intangible Cultural Heritage (ICH) کے اسٹیک ہولڈرز ہیں،ان میں محکمہ سیاحت و ثقافت،محکمہ منصوبہ بندی و ترقی،محکمہ اسکول ایجوکیشن، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی،لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیپارٹمنٹ، محکمہ سوشل ویلفیئر شامل ہیں۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan

06:34:47 AM 17 October, 2024

گلگت۔ ڈائریکٹر ٹوریزم گلگت بلتستان اقبال حسین Intangible Cultural Heritage کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

گلگت۔ ڈائریکٹر ٹوریزم گلگت بلتستان اقبال حسین Intangible Cultural Heritage کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan

06:29:22 AM 17 October, 2024

گلگت۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نیو سول سیکرٹریٹ جوٹیال گلگت میں شجر کاری مہم کے موقع پر پودا لگا رہے ہیں۔

گلگت۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نیو سول سیکرٹریٹ جوٹیال گلگت میں شجر کاری مہم کے موقع پر پودا لگا رہے ہیں۔ سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات سید وحید شاہ،سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے شجاع عالم،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان و دیگر آفیسران شریک ہیں۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:26:11 AM 17 October, 2024

گلگت۔ ترقیاتی عمل کی خودکاریت: ای گورننس کے ذریعے بہتر طرز حکمرانی کی طرف ایک قدم حکومت گلگت بلتستان نے اپنے ترقیاتی عمل کی خودکاریت کے لیے منصوبہ بندی اور ترقیات (P&D) ڈپارٹمنٹ اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) کے درمیان معاہدہ کر کے اہم پیشرفت کی ہے۔

یہ اہم اقدام حکمرانی کے نظام میں کارکردگی، شفافیت، اور جوابدہی کو بہتر بنائے گا۔ ای گورننس کے انضمام کے ذریعے، جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور خودکار نظام کا استعمال کرتی ہے، ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے، محدود ترقیاتی وسائل کے بہترین استعمال، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور مؤثر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام لائن ڈیپارٹمنٹس میں حکومتی عمل کو بہتر بنائے گا اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU)، جو خطے میں اعلیٰ تعلیم کا مرکز ہے، نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالا ہے۔ یہ منصوبہ KIU کی آئی ٹی ٹیم کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری لائے گا اور اس کے آئی ٹی گریجویٹس کے لیے مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اس اہم منصوبے میں حصہ لے سکیں، جو کہ خطے کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس تقریب میں چیف سیکرٹری، KIU کے وائس چانسلر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)، KIU کے رجسٹرار اور خزانچی، منصوبہ بندی اور ترقیات (P&D) کے چیف اکانومسٹ، عوامی شعبہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے چیف اور ان کی ٹیم، سرکاری سیکرٹریز، KIU کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، KIU کی آئی ٹی ٹیم کے تکنیکی ماہرین، اور P&D اور حکومت کے مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل بارہ ماڈیولز 12 مہینوں میں مکمل کیے جائیں گے، جس کے بعد ایک سال مزید اس نظام کو بہتر بنانے اور ترقی دینے کے لیے وقف کیا جائے گا۔ "یہ عمل پراجیکٹ مینجمنٹ ریفارمز یونٹ کے ذریعے چیف سیکرٹری کی براہ راست نگرانی میں گزشتہ سال کے دوران نافذ کی گئی دیگر حکومتی اصلاحات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

07:53:08 AM 16 October, 2024

گلگت۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں کتے کے کاٹنے کے مریضوں کے لئے 1500 ویکسین پہنچا دی گئی ہیں جہاں سے گلگت بلتستان بھر کے ہسپتالوں کو تقسیم کی جائ گی۔

ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کاشف حنیف کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے تعاون سے سیکریٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک کی ہدایات کی روشنی میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے NIH سے کتے کے کاٹنے کی 1 ہزار ویکسینس اور 500 ہیومن ایمیونوگلوبلین انجکشن شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیئے ہیں جہاں سیکریٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نے معائنہ کرنے کے بعد دیگر ہسپتالوں کو تقسیم کردی ہیں۔ جس سے گلگت بلتستان میں پاگل کتوں کے کاٹنے کے مریضوں کے لئے درپیش بحران کا خاتمہ ہوگا اور اس وقت گلگت بلتستان بھر میں وافر مقدار میں کتے کے کاٹنے کے ویکسین اور ہیومن ایمیونوگلوبلین انجکشن وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔ جاری کردہ ۔ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:51:38 AM 16 October, 2024

گلگت۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سرسید احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گلگت اور فاطمہ جناح ڈگری کالج فار ویمن گلگت کا دورہ کیا،جس کا مقصد تعلیمی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔

ان کے ہمراہ سیکریٹری سکول ایجوکیشن فرید احمد،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،،ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن،اسسٹنٹ کمشنر گلگت اویس عباسی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن عبد الوہاب میر و دیگر آفیسران موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا سرسید احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گلگت پہچنے پر پرنسپل نے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ایک سازگار تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بریفننگ دی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ معیاری تعلیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ تعلیم میں کوتاہی برتنے اور عدم دلچسپی کے مرتکب اساتذہ کی شفلنگ کریں۔انہوں نے اسکول انتظامیہ اور عملے کو طلباء کے لیے بہترین اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔چیف سیکریٹری نے مختلف کلاس رومز،آئی ٹی لیب،لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، طلباء سے سوالات بھی پوچھے،اور ان کے تعلیمی سفر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ دریں اثناء چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے فاطمہ جناح ڈگری کالج فار ویمن گلگت کابھی دورہ کیا جہاں پر مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو بریفننگ دی گئی اور مختلف کلاس رومز،لائبریری،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، و دیگر شعبوں کا معائنہ کرایا گیا، جہاں طالبات نے انہیں تعلیمی کیرئر سے متعلق بات چیت کی۔اپنے گفتگو میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے درکار تمام وسائل مہیا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ طلباء اپنی مکمل توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھ سکیں۔طلباء ہمارے مستقبل کے قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں بہتر سہولیات بہم پہنچا کر ہم خطے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔بہترین نظام تدریس و تعلیم کے فروغ ، سمارٹ سکولوں کے قیام اور جدید لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے اصلاحات بروئے کار لائی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے سکولوں میں انفرا سٹرکچر کی کمی دور کرنے اور جدید لیبارٹیرز اور کمپیوٹر لیبز قائم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan

07:43:21 AM 16 October, 2024

گلگت ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے اسلامی جمیعت طلباء کے زیر اہتمام تعلیمی ایکسپو 2024 میں شرکت کی اور طلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔

گلگت ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے اسلامی جمیعت طلباء کے زیر اہتمام تعلیمی ایکسپو 2024 میں شرکت کی اور طلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ Eiman Shah

07:02:28 AM 16 October, 2024