Recent News

The Government of Gilgit-Baltistan is making waves with its new digital payment initiative, empowering citizens to make online payments through various channels.

This groundbreaking project, developed in collaboration with 1Link and the State Bank of Pakistan, will revolutionize transactions by providing easy payment options for bills, fees, and other charges. 𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞 𝐏𝐚𝐲𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐂𝐡𝐚𝐧𝐧𝐞𝐥𝐬 ○ Banking Channels: Internet banking and mobile banking apps will be available for payments ¹. ○ ATMs : Citizens can make payments 24/7 through ATMs. ○ Easypaisa : Extensive network for payments. ○ JazzCash : Mobile accounts and outlet payments. This initiative aligns with the State Bank of Pakistan's efforts to promote digital payments and financial inclusion . With testing underway, the rollout is expected soon, making life easier for citizens. 𝐁𝐞𝐧𝐢𝐟𝐢𝐭 𝐨𝐟 𝐝𝐢𝐠𝐢𝐭𝐚𝐥 𝐏𝐚𝐲𝐦𝐞𝐧𝐭𝐬 - Convenience: no more waiting in long queues or worrying about payment deadlines. - Security: reduced risk of lost or stolen cash. - Increased financial inclusion and accessibility. #GBPay #DigitalTransformation #DigitalPaymentSolutions #DigitalPayments #ATM #EasyPaisa #JazzCash #StateBankofPakistan Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Finance Department Gilgit-Baltistan

08:46:55 AM 03 October, 2024

گلگت : صوبائی وزراء کابینہ اجلاس کے اہم فیصلوں کے حوالے سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ Ghulam Muhammad

گلگت : صوبائی وزراء کابینہ اجلاس کے اہم فیصلوں کے حوالے سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ Ghulam Muhammad Eiman Shah Faizullah Faraq

08:44:26 AM 03 October, 2024

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیرھواں اجلاس وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں بدھ کے روز منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ، وزیر اعلی کے مشیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل 2024 کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد لینڈ ریفارمز بل گلگت بلتستان اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ کابینہ نے گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع داریل، تانگیر، روندو اور یاسین گوپس کو فوری طور پر فعال بنا کے انتظامی آفیسران کی تعیناتی یقینی بنانے کی بھی منظوری دی ہے اور کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نئے اضلاع کیلئے بجٹ کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں گریڈ 6 سے 15 تک تمام خالی آسامیوں پر بھرتیاں مروجہ طریقہ کار کے مطابق ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے زریعے بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں سکردو میں آبپاشی اور پینے کے صاف پانی کی قلت دور کرنے کیلئے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے شروع کردہ پھیالونگ ڈائورژن منصوبے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 15 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں دینے کی منظوری دیدی گئی جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تین اقساط میں فراہم کی جائیگی۔ اس اہم منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر یقینی بنانے کیلئےمقامی کمیونٹی کیساتھ مفاہمتی یاداشت سمیت موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی کےقیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ اجلاس میں 2005 کے ہنگاموں میں 24 افراد کو پناہ دیکر انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے پر تمغہ شجاعت حاصل کرنیوالی خاتون نسرین ناصر کو صدر مملکت کی منظوری اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کے تحت 5 کنال زمین کی فراہمی کیلئے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے معاوضہ کی ادائیگی کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی سفارشات پر 471 آسامیوں کیلئے فور ٹائر سروس سٹرکچر پر عملدر آمد کی منظوری دیدی گئی جسکے تحت 72 اساتذہ کی ترقی کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔ کابینہ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی سفارشات پر اسکول منیجمنٹ کمیٹی کی تنظیم نو، طبی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی اور امریکن بورڈ فار سرٹیفیکیشن آف ٹیچر ایکسیلینس کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے اساتذہ کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کو 10 اضلاع تک توسیع دینے بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گلگت بلتستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچوں کو استحصال، تشدد اور بدسلوکی سے بچاؤ کیلئے چائلڈ پروٹیکیشن پالیسی کی بھی منظوری دیدی۔ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی اور مستقبل میں داخلی امن کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور مقامی فورسز کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے سفارشات تیار کرنے کیلئے کابینہ کی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سےتیار کردہ گلگت بلتستان آرمز رولز 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی اور اس حوالے سے قانونی ضوابط کو مزید موثر بنانے کے بھی احکامات جاری کئے گئے۔ کابینہ اجلاس میں فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدر آمد کیلئے مقامی کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے محکمہ جنگلات کی سفارشات کی منظوری دی گئی اورگلگت بلتستان رینج لینڈ پالیسی 2023 پر مزید غوروخوص کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے خاتمے کیلئےگلگت بلتستان ریگولیشنز 2024 کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سپشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل)کے تعاون سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو جدید آئی ٹی سکلز کی تربیت کیلئے 14 آئی ٹی حب کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت کرنے لی منظوری دیدی گئی اور گلگت بلتستان فرسٹ کلاوئڈ پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کلائوڈ پالیسی کے تحت وزارتوں و محکموں کو سینٹرلائزڈ ڈیٹا سینٹر پر منتقل کیا جائے گا۔ ۔ کابینہ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے اراکین کیلئے مراعات، محکمہ برقیات میں گرین انرجی فنڈ کے قیام، گلگت بلتستان کونسل آفس کی تعمیر کیلئے زمین کی فراہمی، محکمہ صحت کے ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کے زریعے ڈینٹل ڈاکٹروں کی ترقی کیلیے پالیسی کی منظوری اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کی سفارشات پر دیہی اور شہری علاقوں کی حدود بندی سمیت نئے ٹاون ایریاز اور یونین کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:42:24 AM 03 October, 2024

پاکستان کے خلائی اور ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل گلگت بلتستان میں پہلا خلائی اور تحقیقی مرکز قائم. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سنٹر جی بی (SPARC-GB) کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

گلگت۔ پاکستان کے خلائی اور ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل،گلگت بلتستان میں پہلا خلائی اور تحقیقی مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سنٹر جی بی (SPARC-GB) کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر دلشاد بانو، مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان،مشیر جنگلات حاجی شاہ بیگ،ممبر بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فتح اللہ خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،سیکریٹری ایل جی اینڈ آرڈی رحیم گل، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد،سیکریٹری واٹر منیجمنٹ اعظم خان، سیکریٹری سیاحت،ثقافت وکھیل ضمیر عباس،ڈائریکٹر جنرل شجاع عالم، ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان، ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے گلگت بلتستان میں پہلا خلائی اور تحقیقی مرکز (SPARC-GB) کے قیام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کوششوں کو سراہا اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دی۔اپنے خطاب میں چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO)، خلا سے فائدہ اٹھانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپارکو گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی مرکز موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئر پگھلنے اور آفات کے انتظام جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کے مستقبل کے لیے خلائی تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور اختراع کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے گلیشیر قومی اثاثہ ہیں اور ملک کی دولت ہے،سیاحت کے فروغ کیلئے بھی سپارکو اپنا کردار ادا کرے گا۔قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے،سیاحت کے فروغ اور سمارٹ ایگریکلچر میں بھی سپارکو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔سپارکو کے ذریعے کالجوں اور سکولوں کے طلباء وطالبات کو اسپیس ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔اس خلائی اور تحقیقی مرکز کے قیام سے سائنسی ترقی میں دلچسپی کو فروغ دینے، اور خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے علاقائی اور قومی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے منفرد جغرافیائی چیلنجز، بشمول موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی خطرات کے پیش نظر، SPARC-GB کا یہ مرکز ان اہم مسائل سے نمٹنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور کابینہ اراکین اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو چئیرمین سپارکو پاکستان محمد یوسف خان اور ٹیم نے اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر گلگت بلتستان تفصیلی بریفنگ بھی دی اور سپارکو گگت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:37:57 AM 03 October, 2024

گلگت۔ اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر گلگت بلتستان کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان خطاب کررہے ہیں۔

گلگت۔ اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر گلگت بلتستان کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان خطاب کررہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:35:50 AM 03 October, 2024

گلگت۔ چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ و رکن اسمبلی گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے سونیکوٹ کے مقام پر گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام فیملی پارک کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے عارف حسین نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس تاریخی منصوبے میں مجموعی طور پر639 .299 میلن لاگت آئے گی ۔ منگل کے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتح اللہ خان نے کہاکہ سونیکوٹ کے مقام پر جہاں فیملی پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس علاقے کے عوام کا 75 سالوں سے دیرینہ مطالبہ تھا۔ کہ ایئرپورٹ کا مشرقی فانل زون کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بلند عمارت اور درختان نہیں لگا سکتے تھے، اورجوٹیال سے لیکر سونیکوٹ تک کوئی فیملی پارک بھی نہیں تھا اس پارک کے تعمیر ہونے سے انکا دیرینہ مسئلہ حل ہوا اور عوام کیلئے خاص کر فیملیز کیلئے صحت افزا ماحول فراہم ہوگا۔ محلے کیلئے 22 فٹ اپروچ روڈ بھی بنایا جائے گااور اس پرجیکٹ کی وجہ سے محلے میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھیں گی اور اراضی کے متاثرین کے جو جائز مطالبات ہیں ان کو حل کیا جائے گا اور جلد ازجلد نئی ریٹ کے حساب سے لینڈ کمپنسیشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ چار سالوں میں بلا رنگ و نسل علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشش کی ہے اور عوام کی خدمت کو میں عبادت سمجھتا ہوں اور اس پر عوام کو میرا یا کسی بھی عوامی نمائندے کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہی خرچ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گلگت حلقہ 2 جوٹیال باب گلگت کے پاس 32کروڑ لاگت سے وویمن ڈگری کالج کی نئی عمارت تعمیر ہورہی ہے جسکا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ تین سے چار ماہ میں کلاسسز کا آغاز کردیا جائے گا جسے طالبات کے لیے تعلیم کے حصول میں مزید آسانیاں میسر ہونگی۔انہوں مزید کہاکہ گلگت بلتستان 72ہزار سے زائد مربع میل پر مشتمل ایک وسیع علاقہ ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لیے صرف 18 ارب روپے ناکافی ہیں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے تقریباً 30 فیصد آبادی گلگت شہر منتقل ہوکر یہاں آباد ہوئی ہے، لیکن باب گلگت سے لیکر امپھری زیرو پوائنٹ تک عوام کو میسر سہولیات 40 سال پرانے ہیں واٹر سپلائی نظام بھی وہی پرانا ہے ۔ تقریب سے عمائدین اپنے خطاب میں کہا کہ فتح اللہ خان نے یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرکے اس تاریخی پرجیکٹ کا آج افتتاح کردیا ہم علاقے کے عمائدین انکے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پارک کے اراضی متاثرین کو بروقت کمپنسیشن کی ادائیگی یقینی بنائے گے۔ تقریب کے آخر میں فتح اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان، و دیگر آفیسران اور عمائدین کیساتھ فیملی پارک کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی اور عمائدین نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ Fateh Ullah Khan Gilgit Development Authority

08:32:50 AM 03 October, 2024

گلگت۔ مورخہ 30 ستمبر 2024 کو سینئیر سول جج اجلال احمد نے سینٹرل جیل مناور کا دورہ کیا۔ سپرٹینڈنٹ آف جیل محمد سلیم نے سینئیر سول جج کی جیل آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

سینئیر سول جج نے جیل کے تمام بیرکس اور کچن کا تفصیلی دورہ کیا۔ کھانے پینے کی اشیاء کے میعار اور صفائی ستھرائی کے بہترین نظام چلانے پر سپرٹنڈنٹ جیل اور دیگر انتظامی عملہ کو شاباش دی ۔ سینئیر سول جج نے جیل میں قیدیوں کیلئے بنایا گیا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔ اور جیل انتظامیہ کی قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور انکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کو سراہا۔سینئیر سول جج نے قیدیوں سے تفصیلی ملاقات میں انکے مسائل دریافت کیا۔سپر ٹنڈنٹ جیل نے جیل کے تمام مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر سینئیر سول جج اجلال احمد نے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:28:18 AM 03 October, 2024

اسلام آباد. گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں گورنروں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اس کے اثرات پر گ

جبکہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیاحت (ٹورازم) کے فروغ پر بھی بات کی۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان قدرتی حسن اور تاریخی ورثے کے لحاظ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہترین مقامات ہیں، اور سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کو مشترکہ سیاحتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سیاحت کی صنعت کو مزید وسعت دی جا سکے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لانے کے لیے خیبر پختونخوا کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کو بھی گلگت بلتستان کے لیئے فلائٹس شروع کرنی چاہیئں تاکہ سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے تمام صوبوں اور علاقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ Syed Mehdi Shah Faisal Karim Kundi

08:30:10 AM 01 October, 2024