گلگت (پریس ریلیز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ میں شریک تمام پولو ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں خصوصی طور پر چترال سے آئے ہوئے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے چترال اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دونوں علاقوں کے درمیان کھیلوں کے میدان و دیگر شعبوں میں بہترین تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ گورنر نے چترال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے گلگت بلتستان کے ٹورنامنٹ میں شرکت کو دوستی اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا اور کہا کہ ایسے مواقع سے دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان روابط اور تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے تمام کھلاڑیوں کو عشائیے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے مقابلے دونوں خطوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دیں گے۔
08:54:35 AM
11 September, 2024
گلگت۔ سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان سید اختر حسین رضوی ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اسکولز ایجوکیشن محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور آغا خان فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس منعقد ہوگی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:53:10 AM
11 September, 2024
سکردو شہر سے شگر کے لئے نیٹکو مسافر سروس کو بحال کیا۔ (12 سال سے یہ سہولت معطل تھی)۔ ضلع شگر، مضافات کی 70 ہزار آبادی سروس سے مستفید ھوگی۔ کوسٹر گاڑی شگر کے نواحی علاقے سلدی اور کشمل تک چلے گی۔
NATCO
Deputy Commissioner Shigar, GB
08:49:40 AM
11 September, 2024
گلگت
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے انتظامی افسران اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
چیف سیکریٹری سے تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنیوالوں میں سیکریٹری داخلہ کیپٹن ( ر) علی اصغر، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ، ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن(ر) طیب سمیع، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی سمیت پولیس اور سیکورٹی فورسز کے دیگر آفسران شامل تھے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے اور مثالی امن و امان قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرنیوالے آفسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے میں مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا اہم کردار رہا ہے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول علمائے کرام، سول سوسائٹی اور امن کمیٹیوں نے بھی مثالی امن کے قیام کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:47:31 AM
11 September, 2024
ضروری اعلان
محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور 30 ستمبر 2024 ء کے بعد یہ سروے اختتام پذیر ہوگی اور تصدیقی عمل شروع ہوگا ۔ لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ 30 ستمبر 2024ء تک اپنے خاندان کے تمام افراد کور جسٹر ڈ کرا دیں تا کہ گندم اور آٹا منظور شدہ سکیل کے تحت شفاف اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جا سکے۔
منجانب
محکمہ خوراک گلگت بلتستان
08:45:06 AM
11 September, 2024
Gilgit,: A launching ceremony for the 'Women Peace Technocrats of Gilgit-Baltistan' initiative was held today at Ramada Gilgit. The event was attended by esteemed guests, including Minister IT Ms. Surraiya Zaman, Special Assistant on Youth Affairs Mr. Zabihullah, Secretary IT Mr. Riaz Ahmed, and Secretary Social Welfare Mr. Fida Hussain.
This groundbreaking initiative aims to empower women in Gilgit-Baltistan through digital skills training and mentorship, promoting peace and resilience in the region.
The ceremony marked the beginning of a new era in women's empowerment and digital inclusion in Gilgit-Baltistan. The guests emphasized the importance of this initiative and pledged their support for its success.
#WomenPeaceTechnocratsGB #DigitalEmpowerment #PeaceBuilding #GBRSP #USIP #ITDepartmentGB
#Chief Minister Gilgit-Baltistan
#Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
#Information Technology Dept. Gilgit-Baltistan
08:57:00 AM
10 September, 2024
ہم اس بات کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ آپ کا تعلق ہمارے دوست ملک چین سے ہے جس سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ محدود وسائل کی وجہ سے صحت کے شعبے میں ورٹیکل پروگرامز انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ اوکے ذریعے گلگت بلتستان میں جاری مختلف پروگرامز صحت کے شعبے کی بہتری میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرز پر ڈبلیو ایچ او کا ریجنل آفس قائم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت گلگت بلتستان ہر ممکن تعاون کرے گی۔ صوبے کے ہسپتالوں کے آٹومیشن، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کی سولرئزیشن اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ اور مشکل علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید موبائل ہسپتال اور ایمبولنس کی ضرورت ہے جس کیلئے ڈبلیو ایچ او کا خصوصی تعاون درکار ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں نرسنگ سٹاف کی تربیت کے حوالے سے بھی ڈبلیو ایچ او کی مدد درکار ہے۔ بچوں کی نیوٹریشن سمیت انتہائی نگہداش یونٹس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ ہمیں اس بات کی امید ہے کہ ڈبلیو ایچ او گلگت بلتستان صحت کے شعبے کی مزید بہتری کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کیساتھ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ڈاکٹر لیو نے کہاکہ بحیثیت ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ گلگت بلتستان کا میرا پہلا دورہ ہے۔ جس میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں لوگوں کے مشکلات کا ادراک ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ہیلتھ کی ٹیم جس طرح صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ صوبائی حکومت کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں صوبائی حکومت کیساتھ مل کر صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، صوبائی سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ اعلیٰ آفیسران شریک تھے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:47:11 AM
10 September, 2024