Recent News

گلگت فاطمہ جناح وومن ڈگری کالج میں ضلعی انتظامیہ گلگت کے نگرانی منعقدہ سیرت النبی کانفرنس میں گلگت بلتستان کے مشہور نعت خواں حافظ شیراز احمد فاروقی نعت شریف پیش کر رہے ہیں۔

گلگت فاطمہ جناح وومن ڈگری کالج میں ضلعی انتظامیہ گلگت کے نگرانی منعقدہ سیرت النبی کانفرنس میں گلگت بلتستان کے مشہور نعت خواں حافظ شیراز احمد فاروقی نعت شریف پیش کر رہے ہیں۔

08:50:46 AM 18 September, 2024

Hunza. Eid Melad celebrations at Govt Boys Model High School Aliabad in collaboration with District Administration, District Education Department and Govt Girls Model High School Aliabad.

Event celebrated with full zeal and zest where scholars across all communities shed light on siraht u taiba of Prophet Muhammad ( PBUH). Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:45:11 AM 18 September, 2024

گلگت (پریس ریلیز) سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شعبہء ماحولیات، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام Climate Change School Cohort 2024 کے تحت کے-آئی-یو میں "موسمیاتی

ہونے والی ورکشاپ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پولر ریجن کے بعد گلیشئرز / آئس ٹاورز کا سب سے بڑا ذخیرہ گلگت بلتستان میں موجود ھے۔ ان گلیشئرز کی بدولت نہ صرف جی بی کے باسیوں کو بلکہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھی پینے، آبپاشی اور زراعت کے لیے پانی مہیا ہوتا ھے۔ اس کے علاوہ پن بجلی پیدا کرنے کا اصل ذریعہ بھی یہی گلیشئرز ہیں۔ اس لیے ان کی اہمیت و افادیت اظہرِ من الشّمس ھے۔ موسمیاتی تبدیلی سے اِن گلیشئرز کو شدید خطرہ لاحق ھے اور GLOF نے خطرناک صورتِ حال اختیار کی ہوئی ھے۔ جس کے نتیجے میں قدرتی آفات زیادہ مقدار میں ظہور پذیر ہو رہے ہیں۔ جس سے نہ صرف انسانوں کا جانی اور مالی نقصان ہوتا ھے بلکہ ریاست اور حکومت کو بھی بنیادی ڈھانچے کے نقصان کی صورت میں بے تحاشہ نقصان کا سامنا ہوتا ھے۔ اِسی موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم غیر معمول ہوتا جا رہا ھے۔ جیسے گرمی میں سردی، سردی میں گرمی اور بارش کے معمول میں تبدیلی وغیرہ۔ اس کے علاوہ Carbon Emissions کا پیدا ہونا جو کہ آئس ٹاورز اور انسانی زندگی کے لیے نہایت مضر ھے۔ اس میں پاکستان کا حصہ دنیا کے لحاظ سے صرف ایک فیصد ھے لیکن دوسروں کی کیے کی سزا ہمیں مِل رہی ھے۔ انہوں نے ماحولیات کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کو کم سے کم کرنے اور متوازن ترقی کے لیے "پائیدار ترقی" کے تصور اور مظہر کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کرتے وقت موسمیاتی تبدیلی کے پہلو کو مدّ نظر رکھنا اور پائیدار ترقی کے لیے اقدامات تجویز کرنا ناگزیر ھے اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل وزڈم کو بھی خاطر میں لانا اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے نہایت ضروری ھے۔ اس موقع پر انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے طلباء و طالبات کو resilience پر زور دیا، زیادہ سے زیادہ شجر کاری میں بھرپور حصہ لینے اور صحت و صفائی کے معیار کو پروان چڑھانے پر زور دیا جس سے carbon emissions کو بھی کم کرنے میں مدد مِلتی ھے۔ انہوں نے آخر میں منتظمین کی اِس غیر معمولی کاوش اور طلباء و طالبات کے جوش و جذبے کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

08:40:34 AM 18 September, 2024

محکمہ سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان، آغاخان فاؤنڈیشن پاکستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے اشتراک سے کے آئی یو میں ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد،وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،سیکریٹری تعلیم سید

گلگت۔ محکمہ سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان، آغاخان فاؤنڈیشن پاکستان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے اشتراک سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایجوکیشن سٹیک ہولڈرز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان شہزاد آغا، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان سید اختر رضوی، قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق، ،ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلیم فیض اللہ لون،جامعہ قراقرم کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران،نجی و سرکاری سکولوں کے پرنسپلزو اساتذہ، محکمہ تعلیم کے زمہ داران،گلگت بلتستان کے سینئرصحافی حضرات سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھے۔کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد سکولوں اور کالجوں میں معیار تعلیم کو بڑھانے سمیت نتائج پہ مبنی نظام تعلیم کے فروغ تھا۔بطور مہمان خصوصی کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان کے چار سو سکولوں کو سمارٹ سکول بنانے کے ساتھ ساتھ ان اسکولوں کو خود مختار بنا رہے ہیں تاکہ سکولوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ علم اخلاق اور اچھے اقدار سمیت احساس زمہ داری پیدا کرتی ہے۔لہذا ہمیں ان اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ نظام تعلیم میں مزید بہتری آسکے۔انہوں نے کہاکہ نظام تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنے بساط کے مطابق جو ہوسکے کریں گے۔اس سے قبل سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان سید اختر رضوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے زریعے ثانوی تعلیم کو درپیش مسائل سے متعلق ماہرین تعلیم کی آراء جمع کرتے ہوئے قلیل المدتی و طویل المدتی مضبوط پالیسی مرتب کرنا ہے تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق نظام تعلیم کو لایا جائے اوربہترین نتائج ہمارے سامنے آسکیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے تعلیمی معیار کو بڑھانے اور نتائج پہ مبنی تعلیم کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کو ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم میں معیار بڑھانے کے لیے معاون قرار دیا۔قائم مقام وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ قراقرم محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کو خطے میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن فیض اللہ لون،ڈائریکٹر ایجوکیش گلگت ڈویژن بہادر علی،ڈاکٹر حاجی کریم خان کنٹرولر امتحانات و ڈائریکٹر اکیڈمک یونیورسٹی آف بلتستان،برگیڈئیر فیصل پرنسپل کیڈٹ کالج سکردو،ڈاکٹر صدر الدین قطوشی ہیڈ شعبہ ایجوکیشن کے آئی یو سمیت دیگر مقررین نے کانفرنس کواہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔

08:35:23 AM 18 September, 2024

گلگت آقائے دو جہاں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت با سعادت کے سلسلہ میں عید میلاد النبی کی ایک خوبصورت تقریب فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج گلگت میں انعقاد پذیر ہوئی جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ گلگت نےکیاتھا۔

عید میلاد النبی ﷺ کی اس بابرکت محفل میں رکن اسمبلی و چئیرمین ریفارمز کمیٹی امجد حسین ایڈوکیٹ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) علی اصغر ، ترجمان فیض اللہ فراق، کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات ، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت سرکار دوعالم کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضور اکرم ؐکی سیرت طیبہ کا ہر پہلو نرالہ اور امت کیلئے مینارہ ہدایت ہے جس پر عمل کر کے انسان دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ امت مسلمہ کی تمام مشکلات و مصائب کا حل فقط پیغمبر ﷺ کی تعلیمات اورقرآن مجید کی تعلیمات و احکام پہ عمل کرنے میں مضمر ہے۔ تمام دنیا کے مسلمانوں کو ایک نبی کے امتی کے طور پر آپس میں رواداری اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہوگا اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ مقدس و بابرکت تقریب میں طالبات نے نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

08:33:14 AM 18 September, 2024

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتےہوئےکہاہےکہ ،اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمیں حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی،آپ ؐ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں ۔

آج کا یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق ِرسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا،آپؐ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ہم سب کو دنیا اور آخرت میں کامیابی حضرت محمد خاتم النبین کے سیرت پر عمل کرنے سے ملے گی۔

08:30:27 AM 18 September, 2024

گلگت ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عاشقان مصطفیٰ آقائے دوجہاں خاتم المرسلین محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن عیدمیلادالنبی ؐعقیدت واحترام ومذہبی جوش و جذبےکیساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نےعید میلاد النبیٰﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعل

گلگت میں عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ علاوہ ازیں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سےسجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

08:29:08 AM 18 September, 2024

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ سے ریجنل اخبارات کے مالکان ملاقات کررہے ہیں۔

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ سے ریجنل اخبارات کے مالکان ملاقات کررہے ہیں۔

08:18:47 AM 18 September, 2024