وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر کے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیزی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہمی کے لئے بھی محکمہ صحت کے آفسران کو ہدایات دیے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Commissioner Diamer Astore Division
08:00:41 AM
13 November, 2024
گلگت۔ (11 نومبر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمٰن ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2024 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
07:59:28 AM
13 November, 2024
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نیٹکو ہیڈ آفس گلگت میں سٹی وین سروس، گلگت تا کاشغر بس سروس اور مسافروں کیلئے جدید ٹرمینل کا افتتاح کیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
NATCO
06:57:21 AM
12 November, 2024
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو قومی ادارہ ہے۔ سابقہ ادوار میں اس اہم ادارے کو نظرانداز کیا گیا۔ ہماری حکومت نیٹکو کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ سالانہ گرانٹ کے علاوہ 15 جدید بسوں کی خریداری کیلئے 41 کروڑ کا خصوصی گرانٹ دیا گیا ہے۔ نیٹکو کی جانب سے سٹی وین سروس اور گلگت تا چائنہ بس سروس شروع کرنے سے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ نیٹکو کی جانب سے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے سے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ گلگت میں مسافروں کیلئے سٹی وین سروس شروع کرنے سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ نیٹکو کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ سابقہ بقایا جات کی مرحلہ وار ادائیگی ممکن بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیٹکو میں نئے اصلاحات متعارف کرانے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی کہ گلگت اور سکردو کی طرز پر غذر اور دیامر سمیت تمام اضلاع میں مسافروں کیلئے جدید ٹرمنلز بنائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی سیکریٹری خزانہ اور ایم ڈی نیٹکو کو قومی ادارے کا خسارہ کم کرنے اور منافع بخش بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کو مختصر مدت میں پورا کرنے جارہے ہیں۔ نیٹکو اس وقت ماہانہ ایک کروڑ روپے بچت کررہاہے جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایم ڈی نیٹکو اور نیٹکو انتظامیہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی کہ ملازمین کو جنوری سے 15 فیصد ڈی آر اے الاؤنس دیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کی کارکردگی اور مختلف آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
NATCO
06:54:04 AM
12 November, 2024
کرتے ہوئے کہا کہ نئے لیزز کے حصول میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں تمام سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع میسر ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نئے لیزز کے اجراء کیلئے آن لائن سسٹم میں چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جائے گا۔ منرلز کے لیزز کے حوالے سے مقامی سرمایہ کاروں میں عدم تحفظ کے تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ لیز کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے سے قبل مائننگ اینڈ منرلز ایسوسی ایشنزکو اعتماد میں لیا جائے۔ مانیٹرنگ ٹولز کو بہتر اور موثر بنایا جائے اور اس حوالے سے آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے آن لائن لیزز کے حصول کے سسٹم کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس کیلئے نظام وضع کرنے منرلز ایسوسی ایشنز کو اس حوالے سے مکمل اعتمادمیں لینے کیلئے معاون خصوصی برائے مائننگ اینڈ منرلز مولانا سرورشاہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس میں صوبائی سیکریٹری منرلز، سیکریٹری قانون، سیکریٹری آئی ٹی اور سیکریٹری واٹر اینڈ پاور شامل ہیں جو دو ہفتوں میں اپنے سفارشات کو حتمی شکل دے کر متعلقہ فور م میں پیش کرے گی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Industries, Labour and Commerce
06:50:48 AM
12 November, 2024
جبکہ صوبائی وزیر تعمیرات امجد زیدی، رکن اسمبلی محترمہ کلثوم فرمان، نامور مصنف و تاریخ دان یوسف حسین آبادی اور محمد حسن حسرت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر عزیز احمد جمالی نے کتاب کا تعارف پیش کی جس کو مرتب کرنے کے دوران پیش آنے والے دلچسپ تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ کتاب کا بنیادی مقصد بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینا اور اس کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب ان کے اپنے تجربات پر مبنی ہے کیونکہ وہ خود بھی ایک شوقین ٹریکر ہیں اور سیاحت سے ان کا گہرا لگاؤ ہے۔سیشن کے دوران عزیز احمد جمالی نے اپنے ساتھی رائٹر کا تعارف بھی کرایا اور حاضرین کو کتاب کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کے خوبصورت مناظر کی عکاس کتاب منظر عام پر لانے کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ یہ کتاب بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور ملکی و عالمی سیاحوں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔
Aziz Ahmed Jamali
District Administration Skardu
07:08:24 AM
11 November, 2024
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم گلگت بلتستان کا اثاثہ تھے ملک کی سینئر بیوروکریسی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرکے انہوں نے علاقے کا نام روشن کیا۔ مرحوم کی زندگی نوجوانوں کے کامیاب مستقبل اور علاقے کا نام روشن کرنے کیلئے مشعل راہ ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:07:07 AM
11 November, 2024
جس کی مہمان خصوصی سعدیہ دانش ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی تھیں ۔تقریب میں کالج کی طالبات نے علاقائی ثقافت کے مطابق سٹالز لگائےاور رنگ برنگے پروگرام پیش کیے،جس کو مہمان خصوصی نے خوب سراہا،کالج کی پرنسپل محترمہ ماہی پروین نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ کالج کے مسائل سے آگاہ کیا،مہمان خصوصی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کالج کے مسائل کو حل کرنے میں کالج کی معاونت فرمائی گی۔
Sadia danish
07:01:08 AM
11 November, 2024