گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی قیادت میں سوست ٹاؤن مینیجمنٹ کا وفد ملاقات کررہا ہے۔
04:21:20 PM
06 November, 2024
یہ ٹیم ہسپتال میں ایڈمٹ مریضوں کے سیمپل لے گی اور ان سیمپلز Real Time PCR کے لیے NIH اسلام آباد بھیجا جائے گا جس سے مرض کی تشخیص میں مزید بہتری ائے گی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی چ
چلاس میں ڈینگی وائرس کے شکار مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اج کے دن ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثر 15 مریض 10 میل اور 5 فیمیل زیر علاج ہیں. ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تمام زیر علاج مریض اللہ کے فضل سے صحت یابی کی طرف جا رہے ہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے ہسپتال انتظامیہ اور سٹاف الرٹ ہیں
Health Department Gilgit Baltistan
04:19:07 PM
06 November, 2024
سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکریٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق کیئے گئے اقدامات و انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اپنے دورہ گلگت کے موقع پر نلتر ایکسپریس وے اور کے آئی یو انجینئرنگ بلاک کا افتتاح کریں گے،جبکہ ریجنل گرڈ اور ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان ضلع غذر کے گاوں بوبر میں متاثرین سیلاب کے کیلئے تیار کیئے گئے پری فیبری کیٹڈ گھروں کو متاثرین کو حوالے کریں گے۔
اجلاس میں سیکریٹری سروسز ظفر وقار تاج،سیکریٹری مالیات عزیز احمد جمالی،سیکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سبطین احمد،سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی رحیم گل،سیکریٹری برقیات ثناءاللہ،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری فارسٹ سید وحید شاہ،سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک،ائی جی پی افضل محمود بٹ،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان،ڈی آئی جی گلگت رینج مرزا حسن،ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ،اے آئی جی اسپیشل برانچ طاہرہ یعسوب،ڈپٹی سیکریٹری ہوم حسن،عظیم اللہ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 احسان علی،ڈپٹی سیکریٹری سروسز جہانگیر احمد،ڈپٹی سیکریٹری فنانس ارشاد حسین و دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک تھے،جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع غذر حبیب الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
10:19:11 AM
04 November, 2024
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں،
صوبائی حکومت نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کو کم کرنے سمیت یوتھ کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف منصوبوں میں یوتھ کو آگے لانے کے لئے کام کررہی ہے آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ یوتھ لون سکیم سے لیکر یوتھ پالیسی کی منظوری موجودہ صوبائی حکومت کا یوتھ کی ترقی کے لئے دلچسپی کا مظہر ہے۔ ۔۔
معاون خصوصی نے کہا کہ
وزیراعلی حاجی گلبر خان کی قیادت میں صوبائی حکومت یوتھ کے لئے کثیر جہتی اقدامات اٹھا رہی ہے جن کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، تعلیم، ہنر کی ترقی اور جدت پر مبنی پروگرام شامل ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Zabiullah Zabi Official
10:17:27 AM
04 November, 2024
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گرلز ہائی سکول کے زیر التواء منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جلال آباد میں بوائز ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں خالصہ سرکار کو ختم کرنا شامل تھا ہم نے اس ایجنڈے کو آگے بڑھایا اور لینڈ ریفارمز ایکٹ تیار کیا ہے جس کی کابینہ سے منظوری ہوئی اور جلد اسمبلی سے اس ایکٹ کو منظور کیاجائے گا اور زمینوں کی ملکیت گلگت بلتستان کے عوام کو دی جائے گی۔ تمام فیصلے میرٹ پر کئے جارہے ہیں۔ وسائل کا منصفانہ تقسیم یقینی بنایا جارہاہے۔
بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے محمد آباد30 بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ایچ سنٹر کو بہت جلد فعال کیا جائے گا۔ محمد آباد ہسپتال اور کالج میں پانی کے حوالے سے درپیش مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور محمد آباد ہسپتال میں میڈیکل سپیشلسٹ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
10:15:45 AM
04 November, 2024
گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے سفر کو عملی جامع پہنانے کیلئے مستقل قیام امن اور بھائی چارگی کے فضاء کو فروغ دینا لازمی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ماضی میں سیاسی سطح پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کالینڈ ریفارمز کے حوالے سے دیرینہ مطالبہ بہت جلد پورا ہوگا جس کے تحت خالصہ سرکاری کو ختم کرکے گلگت بلتستان کے زمینوں کی ملکیت یہاں کے عوام کو دی جائے گی۔ کابینہ سے لینڈ ریفارمز ایکٹ منظور ہوا ہے اور بہت جلد اسمبلی سے بھی منظور ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر چراء تا دتوچی روڈ کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات کوہدایت کی کہ اس منصوبے کی فزبلٹی جلد تیار کرے تاکہ اس اہم منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کیا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے بگروٹ میں لنک روڈز کی تعمیر کا بھی اعلان کیا اور بگروٹ میں بوائز انٹر کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ عوام کے مطالبے پر دتوچی سول ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے اے کلاس ڈسپنسری بنانے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بگروٹ میں زراعت، لائیو سٹاک کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔یہاں کے بیشتر آبادی کا انحصار زراعت اور لائیو سٹاک پر ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری زراعت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بگروٹ میں لائیو سٹاک اورزراعت کے فروغ کیلئے خصوصی منصوبے تیار کئے جائیں۔ بگروٹ سیاحت کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحت کے فروغ کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔
#CMGBvisitsBagroteValley #Bagrote #HajiGulbarKhan #RisingGB
10:14:21 AM
04 November, 2024
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ ملک و قوم کا نام روش کرنیوالی ہونہار بیٹیوں پر فخر ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور عالمی سطح پر بھی خطے کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے، صوبایی حکومت مذہبی اور ثقافتی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو با اختیار بنانے اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔
Eiman Shah
10:11:47 AM
04 November, 2024
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حسین شاہ نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد نہ صرف نوجوان نسل مثبت تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہے بلکہ خطے کا مثبت چہرہ بھی اجاگر ہوگا۔
حسین شاہ آفیشل
10:07:40 AM
04 November, 2024