Recent News

غذر۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع غذر کے فش فارمرز کیلئے گلگت بلتستان کے آرگینک مصنوعات اور ٹراؤٹ مچھلی کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کےلیے سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔

غذر۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع غذر کے فش فارمرز کیلئے گلگت بلتستان کے آرگینک مصنوعات اور ٹراؤٹ مچھلی کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کےلیے سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔

08:41:30 AM 08 November, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج گلگت میں ہوا۔

"گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا فاٹا کے ضم اضلاع اور بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر ہماری توجہ پوری طرح مرکوز ہے۔ تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کاملکی ترقی کے سفر میں کلیدی تعاون ہے۔ گلگت بلتستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئےوفاقی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں قطری سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔" ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے آئی یو اور بلتستان یونیورسٹز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان نے ایک ارب روپے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دی۔

08:38:22 AM 08 November, 2024


وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ گلگت بلتستان

خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ~وزیرِاعظم محمد شہباز شری #PMVisitGB Government of Pakistan Chief Minister Gilgit-Baltistan

04:35:39 PM 06 November, 2024

Gilgit : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a special meeting of the Gilgit Baltistan Cabinet in Gilgit on November 6, 2024.

Gilgit : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a special meeting of the Gilgit Baltistan Cabinet in Gilgit on November 6, 2024. Government of Pakistan Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

04:31:41 PM 06 November, 2024

وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان۔ متعدد منصوبوں کا افتتاح۔

وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان۔ متعدد منصوبوں کا افتتاح۔ ٖغذر میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کردہ مکانات کا افتتاح۔ وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان۔

04:27:40 PM 06 November, 2024

غذر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف 6نومبر کو ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اپنے خصوصی دورے میں گلگت شندور ایکسپریس وے، ریجنل گرڈ فیز 1، 26 میگا واٹ شغرتھنگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 50 بیڈڈ کارڈیک ہسپتال، شہید سیف الر

*وزیر اعظم پاکستان کے دورہ غذر کے حوالے سے انتظامات کجائزہ لینے کے لئے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد نے سیلاب متاثرین بوبر کے لئے زیر تعمیر ماڈل ویلج منصوبے کا فزیکل پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا ، سائیڈ پر کام کی نوعیت کا جائزہ لیا گیا۔ *اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر چیف انجینئر گلگت ریجن نے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو منصوبے کے حوالے سے بریفننگ دی اور منصوبہ پر جاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ *انہوں اس موقع پر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اس منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فلیگ شپ پروجیکٹ بوبر کے متاثرین کو جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ان کی مکمل بحالی میں بھی مدد دے گا۔ *یہ پراجیکٹ گلگت بلتستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے بڈو داس ماڈل گاؤں ایک جدید ترین ماڈل گاؤں ہے جو بوبر گاؤں کے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیا گیا ہے یہ فلیگ شپ پراجیکٹ اپنی نوعیت میں سے ایک ہے اس منصوبے میں جدید ترین پریفاب ہاؤسنگ یونٹس بھی شامل کئیے گئیے ہیں۔ *صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے انتظامات اور سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا سختی سے ہدایت کی گئی ۔ *یاد رکھیں کہ وزیر اعظم پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ ضلع غذر کے گاوں بوبر کا دورہ کیا تھا اس موقع پر بوبر میں وزیر اعظم کا سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کے لیے ماڈل ویلج منصوبے کا اعلان کردیا تھا ۔ *واضح رہے کہ 2022 مین ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب سے ایک گھر کے 8 افراد سمیت 12 شہری جاں بحق ہوئے تھے جبکہ جماعت خانہ اور سو کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے، سیلاب سے مال مویشی، فصلیں اور درخت بھی تباہ ہوئے تھے ۔ *نوٹ* 7 کلو میٹر میٹل روڑ مکمل 62 میں سے 58 پری فیب گھروں کی تعمیر مکمل مکانات کی چار دیواری کا کام تقریباً 60 فیصد مکمل بجلی کی فراہمی کے لئے سولر انرجی کا کام 70 فیصد مکمل سیوریج سسٹم 80 فیصد مکمل لینڈ ڈویلپمنٹ کا کام 100 فیصد مکمل واٹر سپلائی نظام تقریبآ 80 فیصد مکمل ۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

04:25:39 PM 06 November, 2024

*چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، مناور، گلگت کا خصوصی دورہ*

گلگت (پریس ریلیز) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے آج مورخہ 5 نومبر 2024 کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، مناور، گلگت کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی بھی تھے۔ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس کی کالج آمد پر سیکریٹری ہائیر (کالجز), ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد اور پرنسپل کالج ہذا پروفیسر اسلم ندیم و دیگر افسران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ چیف سیکریٹری نے اپنے دستِ مبارک سے کالج کی نئی لائبریری کا افتتاح کیا اور لائبریری سے مستفید ہونے والے طلبہ سے درس و تدریس، کورسز، پڑھائی کے معیار، عملی تعلیم، آئی ٹی کی تعلیم، سالانہ نتائج اور طلبہ اور کالج کے مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے کالج کی عمارت کے مختلف حصوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ناقص تعمیراتی کام کا عمیق جائزہ لیا اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی اہم ہدایات اور احکامات جاری کیے۔ جس سے کالج کا یہ دیرینہ مسئلہ مستقل بنیاد پر حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے سائنس لیبارٹریز اور آئی ٹی لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ پروفیسرز اور طلبہ سے پریکٹیکلز سے متعلق اور عملی کام کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔ بعدِ ازاں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن اور دیگر حکام کے ہمراہ کالج کے آڈیٹوریم تشریف لے گئے جہاں کالج کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادیء گلگت بلتستان کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں چیف سیکریٹری نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ کالج کے طلبہ نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے جشنِ آزادی پر دلی اظہار کیا۔ پرنسپل نے پروگرام میں چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کو خوش آمدید کہا، کالج کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ تقریب میں سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن، فرید احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کی کالج آمد اور تقریب میں شرکت پر صمیمِ قلب سے ان کا شکریہ ادا کیا، ان کے اقدامات کو سراہا اور چند اہم مسائل کے حل کے لیے گذارشات پیش کیے۔ چیف سیکریٹری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آزادی کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو کی، آزادی کا حقوق اور فرائض سے تعلق بیان کیا، سماجی انصاف، بین المسالک ہم آہنگی اور انسان دوستی پر اظہارِ خیال کیا اور طلبہ کو فکری اور عملی لحاظ سے ستاروں پر کمند ڈالنے پر زور دیا۔ چیف سیکریٹری نے کالج کے مسائل کے حل کے لیے ایک کروڑ فنڈز کے ذریعے مختلف منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا اور کالج کے ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپس دینے کا بھی وعدہ کیا۔ واضح رہے کہ کسی چیف سیکریٹری کا اس اہم اور تاریخی درس گاہ کا 9 سال بعد یہ دورہ تھا۔ چیف سیکریٹری کے اس کامیاب اور ثمر آور دورے کو طلبہ اور تمام سٹیک ہولڈرز نے زبردست الفاظ میں سراہا۔

04:23:01 PM 06 November, 2024