ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے موقع پر بریفنگ دی جا رہی ہے.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Eiman Shah
Deputy Commissioner Hunza
08:10:24 AM
14 November, 2024
ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان شناکی روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کر رہے ہیں.
ہنزہ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دورہ ہنزہ کے موقع پر ناصر آباد پل پر استقبال کیاگیا۔ جہاں پر وزیراعلی نے ناصر آباد اور خانہ آباد لنک روڈ کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ناصر آباد میں عوام شناکی سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔۔
وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور دیگر صوبائی وزراء بھی ہمراہ ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:09:28 AM
14 November, 2024
ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ناصر آباد ہنزہ میں عمائدین سے خطاب کر رہے ہیں.
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین شناکی کے مسائل سن رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Eiman Shah
Deputy Commissioner Hunza
08:08:20 AM
14 November, 2024
اسلام آباد۔
نیشنل بک فاؤنڈیشن اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین نصابی کتب اور عام کتب کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین و فیڈرل منسٹر ایجوکیشن خالد مقبول صدیقی،وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی ، ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون، سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب ، قومی اسمبلی کی تین خواتین ایم این ایز اور دو مرد ایم۔این ایز شریک تھے، اس کے علاوہ چار ڈائریکٹر جنرل سکولز ایجوکیشن اور کریکلم ونگ چیئرمین پرسنز اور تمام چاروں صوبوں کے محکمہ تعلیم کے سربراہانہ نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن،گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اسکولوں کیلئے آئندہ سال بروقت نصابی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے کہا کہ وہ تعلیم کو پھیلانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں،اس حوالے سے ہم وفاق اور دیگر صوبوں میں تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
National Book Foundation
08:10:13 AM
13 November, 2024
گلگت
معاون خصوصی برائے انفارمیشن جی بی ایمان شاہ نے تھلیچی کے مقام پر کوسٹر کے ایک المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوسٹر حادثے پر پورا گلگت بلتستان دکھی اور سوگوار ہے۔استور سے باراتیوں سے بھری کوسٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کو اللہ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
معاون خصوصی برائے انفارمیشن ایمان شاہ نے مزید کہاہےکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس حوالے سے دیامر انتظامیہ کو فوری ہدایت دی ہے کہ وہ ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر اقدامات کرنے، محکمہ صحت کو زخمیوں کو بروقت امداد دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
08:06:02 AM
13 November, 2024
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان مدت ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے صوبائی سیکریٹری برہان آفندی کو سونیئر دے رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:04:14 AM
13 November, 2024
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے ٹرانسفر ہونے والے چیف سیکورٹی آفیسر ظہور احمد کو سونیئر دے رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:03:13 AM
13 November, 2024
گلگت : گورنر گلگت بلتستان نے استور سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹر کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا
گلگت: گورنر گلگت بلتستان کی محکمہ صحت کو زخمیوں کو بروقت امداد دینے کیلئے ہنگامی اقدامات لرنے کی ہدایت کی
گلگت : لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی
گلگت : قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہوں ۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ
گلگت : زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں ۔گورنر گلگت بلتستان
Syed Mehdi Shah
08:02:00 AM
13 November, 2024