ورکشاپ میں حکومت کے اعلی حکام اور نجی سیکٹر کے منیجمنٹ سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
چیف سوشل سکیٹر محمد عالم نے وٹامن A کی محمکہ صحت میں میڈیکل سپلائیر کے فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وٹامن A کے بچوں کے صحت پر مثبت اثرات عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔
محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سن یونٹ کے پروگرام کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے وٹامن A کی سپلائی کو محمکہ صحت کے سروسز کا لازمی حصہ بنانے کے بنیادی حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بروقت وٹامن A کی فراہمی سے انکی نشونما ، آنکھوں کی بینائی اور غزائیت کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔
اس کے علاوہ انہوں نے یونسیف کے تعاون سے محکمہ صحت حکومت گلگت بلتستان کے تمام مراکز میں وٹامن A کے سپلیمنٹ مخصوص بچوں کو سال میں دو دفعہ لازمی طور پر فراہم کر رہی ہے۔
ورکشاپ کے آخر میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر وجاہت حسین نے وٹامن A کی کمی کے نقصانات اور سپلیمنٹ دینے کے فوائد کے بارے میں ایک مکمل سیشن بھی لیا اور تمام شرکاء ورکشاب نے دلچسپی کے ساتھ سوال جواب میں حصہ لیا ۔ اس کے علا وہ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مہوش نے مختلف وٹا من سیمینٹ کی سپلائی کو کوالٹی اور ریکارڈ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے محکہ صحت کی ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا ۔ ۔
Planning & Development Department GB
Health Department Gilgit Baltistan
07:07:53 AM
15 November, 2024
اس منصوبے کی تعمیر سے نگر میں معاشی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا جس سے معاشی طور پر علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ شاہراہ نگر کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جس کیلئے این ایل سی کو بھی ہدایات دی جائیں گی۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نگر ہیڈکوارٹر میں سیکریٹری برقیات اور ڈپٹی کمشنر نگر کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگر میں زیر تعمیر بجلی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کو دور کیا جائے اور تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائٹ سلیکشن اور فزبلٹی کے ناقص ہونے کی وجہ سے مفاد عامہ کے اکثر منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منصوبوں کی سائٹ سلیکشن اور فزبلٹی زمینی حقائق کے مطابق ہو۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کو چیئرمین لینڈ ریفارمز کمیٹی امجد ایڈووکیٹ اورایس ایم بی آر کی جانب سے لینڈریفارمز ایکٹ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہاکہ لینڈریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ صوبائی حکومت عوام کے اس مطالبے کو عملی جامعہ پہنائے گی۔ لینڈریفارمز کے ذریعے ناتوڑ رولز اور خالصہ سرکار کو ختم کیا جارہاہے جس کے بعد 100 فیصدزمین کی ملکیت گلگت بلتستان کے عوام کو ملے گی۔ زمین کی تقسیم کار کا اختیار متعلقہ گاؤں کے کمیٹی کو دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے لینڈریفارمز ایکٹ تیار کیا گیاہے۔ جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضے کئے ہیں ان کے غیر قانونی انتقالات لینڈریفارمز ایکٹ کے تحت ختم ہوں گے اس لئے لینڈ مافیاز لینڈ ریفارمز ایکٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ لینڈ ریفارمز سے لینڈ مافیا کا نقصان اور عوام کو فائدہ ملے گا۔ حکومت عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔ اگر کوئی مثبت تجاویز دیئے گئے تو ان مثبت تجاویز پر غور کیا جائیگا۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہمارے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفد نے لینڈریفارمز ایکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والا لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام کے مفاد میں ہے۔ اس ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو زمینوں کی ملکیت ملے گی جس کی حمایت کرتے ہیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نگر سپریم کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی نگر اور عمائد ین نگر سمیت مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نگر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے اور محکموں کو پابند بنایا گیا ہے کہ ان ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ نگر میں تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Deputy Commissioner, Nagar
07:05:50 AM
15 November, 2024
کرتے ہوئے کہا کہ کاڈو سنٹر کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے۔ اس سنٹر کے تحت خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے۔ حکومت کاڈو سنٹر کی طرز پر تمام اضلاع میں سنٹرز قائم کرے گی جس سے گلگت بلتستان کے خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع میسر آئے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کاڈو سنٹر ہنزہ کیلئے سولر پروجیکٹ کی فزبلٹی تیار کرنے کے احکامات دیئے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Eiman Shah
07:03:22 AM
15 November, 2024
گلگت۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محمکہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمن قریشی کی خدمات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو تفویض ہونے کے بعد انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ان کے اعزاز میں الودادعی تقریب کا انعقاد۔
اس موقع پر سیکریٹری محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میر وقار احمد، سیکریٹری خوراک جی بی صفدر خان،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات احسان اللہ و دیگر شریک تھے۔
سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری خوراک صفدر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شمس الرحمٰن نے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر ادارے کو پوری لگن، محنت، دلچسپی سے پیشہ ورانہ امور سر انجام دیئے اور فیصلہ سازی و دیگر امور میں بھی بڑی جانفشانی سے دفتری امور نبھائے۔ڈاکٹر شمس الرحمٰن کے خدمات کے اعتراف میں انہیں تحائف اور سوینئر بھی پیش کیئے۔
ڈاکٹر شمس الرحمٰن نے الوداعی کلمات میں کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں جتنا عرصہ رہا اپنی پوری لگن اور محنت سے کام کیا،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت کا ایک روشن چہرہ ہے،جہاں پر آنے کے بعد ایک اچھا تجربہ رہا،جو ہمیشہ یاد رہے گا۔آج میں خوشی کے ساتھ اپنے ادارے میں واپس جارہا ہوں،سیکریٹری صاحبان اور ادارے کے دیگر آفیسران و اسٹاف کی جانب سے حوصلہ افزائی پر بے حد مشکور ہوںاس ادرے کی خوشگور یادیں تادیر رہیں گی۔میڈیا انڈسٹری کا بھی میں مشکور ہوں جن کے ساتھ ایک اچھی ریلیشن شپ رہی۔خطے کے اچھے تشخص کو برقرار رکھنے میں میڈیا کا مثبت کردار رہا ہے۔
07:01:02 AM
15 November, 2024
نگر۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے علماء اور نمائندہ وفد کو لینڈ ریفارمز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Deputy Commissioner, Nagar
06:51:41 AM
15 November, 2024
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نگر فیصل شاکر و ڈی آئی ایس نے وزیر تعلیم کو خوش آمدید کہا اور وزیر تعلیم نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول غلمت نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے گرلز مڈل سکول تھول کا دورہ کیا، زیر تعمیر سکول عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور کام کے معیار کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے گرلز مڈل سکول نلت نگر کا بھی دورہ کیا اور زیر تعمیر حصے کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے رفتار کے حوالے سے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو بروقت کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وزیر تعلیم نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول سکندر آباد کا بھی دورہ کیا ، کلاسز کا معائنہ کیا سکول کے مسائل سنے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول غلمت نگر میں ضلع نگر کے تمام سکولوں کے ڈی ڈی اوز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی ۔ اپنی میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم نے ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے بہترین نتائج دینے کے لیے اقدامات کریں، طلباء و والدین میں گورنمنٹ سکولوں کی جانب رجحان پیدا کروائیں اور معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لیے ای سی ڈی و پرائمری تعلیم کی جانب بھرپور توجہ دیں۔
وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے ضلع نگر کے تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی-
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
06:41:05 AM
15 November, 2024
گلگت۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات ڈاکٹر شمس الرحمن کی الوداعی پارٹی کے موقع پر سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد، سیکریٹری خوراک صفدر خان اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
08:29:02 AM
14 November, 2024
ہم ہنزہ اور نگر میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہنزہ میں اضافی سیٹ کے حوالے سے وفاقی کو سفارش کی جائے گی۔ شاہراہ قراقرم متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے چیئرمین این ایچ اے سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے کہ جلد یہ مسئلہ حل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ ہنزہ میں خالی آسامیوں کو مروجہ طریقہ کار کے مطابق میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:27:06 AM
14 November, 2024