Recent News

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ناصر آباد کے مقام پر مسافر کوسٹر حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلٰی نے صوبائی سیکریٹری صحت کو زخمیوں کو بہ

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ناصر آباد کے مقام پر مسافر کوسٹر حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلٰی نے صوبائی سیکریٹری صحت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:29:09 AM 18 November, 2024

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی سیکریٹری سید اختر رضوی کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی سیکریٹری سید اختر رضوی کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:27:36 AM 18 November, 2024

گلگت۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی فدا حسین سے ایس ای کمیونیکیشن اینڈ ورکس اقبال حسین ملاقات کررہے ہیں۔

گلگت۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی فدا حسین سے ایس ای کمیونیکیشن اینڈ ورکس اقبال حسین ملاقات کررہے ہیں۔

07:23:45 AM 18 November, 2024

گلگت۔ سیکریٹری انفارمیشن جی بی،میر وقار احمد سے صوبائی کوآرڈینیٹر یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ رشید الدین ملاقات کررہے ہیں۔سیکریٹری واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن اعظم خان،سیکریٹری فوڈ جی بی صفدر خان و دیگر موجود ہیں۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltis

گلگت۔ سیکریٹری انفارمیشن جی بی،میر وقار احمد سے صوبائی کوآرڈینیٹر یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ رشید الدین ملاقات کررہے ہیں۔سیکریٹری واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن اعظم خان،سیکریٹری فوڈ جی بی صفدر خان و دیگر موجود ہیں۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB

07:19:10 AM 18 November, 2024

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ اراضی اصلاحاتی ایکٹ پر گلگت بلتستان کے وکلا برادری سے مذید مشاورت کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان صاحب کی ہدایت پر کابینہ اراکین پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ہے ، کمیٹی میں صوبائی وزیر غلام محمد ، انجینر محمد انور ، رحمت خالق اور اراضی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ شامل ہیں ، کمیٹی وکلا برادری اور بار کونسلز/ بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی ، انکے تحفظات کو اڈریس کرتے ہوئے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی. Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:10:43 AM 18 November, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور تھینگ میں تھلیچی کے مقام پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور تھینگ میں تھلیچی کے مقام پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:08:21 AM 18 November, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور تھینگ میں تھلچی کے مقام پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے لواحقین اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ناخوشگوار

حکومت گلگت بلتستان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے مرحومین کے لواحقین اور زخمی دلہن کو فی کس 4لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس ناخوشگوار ٹریفک حادثے کی وجہ سے گلگت بلتستان کی فضاء سوگوار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دریار میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی مدد لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کوہستان اور پٹن کے دریا میں بھی سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ٹریفک حادثے میں سرچ آپریشن اور ریسکیو کرنے والے غوطہ خور نیک عالم کو ریسکیو 1122 میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner Astore Deputy Commissioner Diamer

07:06:02 AM 18 November, 2024

گلگت۔ محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات/ سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردئیے گئے۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،جس میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) سید علی اصغر اور جنرل م

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نوید احمد نثار خواجہ،ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزہ حسن و دیگر حکام موجود تھے۔ واضح رہے کہ مزکورہ مفاہمتی یاداشت کے تحت گلگت شہر میں کیمروں کی تنصیب پر کام شروع ہو گا،جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی گلگت بلتستان حکومت کا اہم منصوبہ سیف سٹی، ضلعی سطح کی سرگرمیوں، ہنگامی اور روٹین ڈیوٹیز کو منظم کرنے، اور بالخصوص محرم و دیگر اہم دنوں میں نگرانی اور مختلف سرکاری اداروں سے رابطے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور سیف سٹی کنٹرول روم میں مواصلاتی آلات انسٹال کیے گئے ہیں، جو تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور رینجرز، کنٹرول روم سے براہ راست رابطے کی اہلیت رکھتے ہیں. Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

07:03:50 AM 18 November, 2024