سب سے پہلے انہوں نے 11 نومبر کو گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گمبہ، سکردو کا دورہ کیا۔ سیکریٹری نے کلاسز میں طالبات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان سے ان کے تعلیمی مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ طالبات سے سوالات بھی کئے اور طالبات کی جانب سے تسلی بخش جواب ملنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کالج ہذا کی پرنسپل ڈاکٹر نیلوفر خان نے انہیں کالج کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ انہوں نے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ سکریٹری نے کالج کے مسائل غور سے سنے اور مناسب اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ سیکریٹری نے گرلز ڈگری کالج گمبہ سکردو کی زیر تعمیر عمارت کے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجینئرز سے بریفنگ لی اور انہیں ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ طالبات کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن نے 12 نومبر کو گورنمنٹ ڈگری کالج خپلو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر علی رضا نے انہیں کالج کے امور اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دورے کے دوران سیکریٹری فرید احمد نے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبا کی تعلیمی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے تعلیمی مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سیکریٹری نے سٹوڈنٹس اور فیکلٹی ہاسٹل کے سائٹس کا بھی دورہ کیا تاکہ سہولیات اور ضروریات کا معائنہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کالج میں اساتذہ کی تعداد کو بڑھانے اور گرلز کالج کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پرنسپل نے سیکریٹری کو کالج کے رزلٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکریٹری نے کالج کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی۔
بعدِ ازاں سیکرٹری نے گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خپلو کا دورہ کیا۔ تمام لیبس کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کی معیار کو بہترین رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر خپلو کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا۔ جہاں ٹھیکیدار کو اگلے سال مارچ میں پینٹ کا کام شروع کرنے کا حکم دیا۔
سکریٹری نے 12 نومبر کو ہی گورنمنٹ انٹر کالج کھرمنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج کھرمنگ کے کام کا بھی جاٸزہ لیا اور ٹھیکیدار کو بروقت کام مکمل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ نیز متعلقہ انجینئر کا آج تک ساٸٹ پر آکر کام کی نگرانی نہ کرنے پر خفگی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد سیکریٹری نے طلبا و طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی، اساتذہ کے مساٸل بروقت حل کرنے اور ساٸنس کے طلبا کے مطالبے پر کیمسٹری کا لیکچرر فراہم کرنے کی یقین دہانی کراٸی۔ نیز طلبا کو اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے کی تاکید فرماٸی۔ کالج کی بسوں کی مرمت کیلۓ پرنسپل پروفیسر محمد حسین کو فوراً پروپوزل بنا کر بھیجنے کی ہدایت کی۔ ایجوکیشن فیلوز کی تعیناتی سے اساتذہ کی کمی کے مساٸل حل ہونے پر پرنسپل نے سیکریٹری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
08:24:45 AM
14 November, 2024
کسی مافیا کے پریشر میں نہیں آئیں گے۔ 100 فیصد زمینوں کی ملکیت عوام کودینے سے مافیاز کو مسئلہ ہے۔ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اگر کوئی مثبت تجویز آئی تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اپر ہنزہ کو اضافی سیٹ دینے کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے چپورسن روڈ کی توسیع اور پلوں کی تعمیر کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کو فزبلٹی تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ چپورسن 2 میگاواٹ سے بجلی کی ترسیل آئندہ دو ہفتوں میں یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے گوجال 10بیڈ ہسپتال کو آئندہ اے ڈی پی میں 30 بیڈ میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اور محکمہ تعلیم کو گوجال ہائیر سکینڈری سکول کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کیلئے اپنی سفارشات تیار کرنے کے بھی احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گوجال دورے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور ان مسائل کو حل کرنا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود حکومت علاقے کی ترقی اور دور دراز علاقوں کی محرومی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ صوبائی حکومت کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان نے 100میگاواٹ سولر منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ گوجال میں درکار بجلی کیلئے سولر منصوبے کے تحت بجلی فراہم کریں گے۔ ہنزہ کے عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے گریٹر واٹر سپلائی سکیم ہنزہ کا افتتاح کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ 2010 میں عطاء آباد کا سانحہ ہوا۔ اس کے نقصانات کے ازالے کی کوشش اس وقت سے ہورہی تھیں۔ جو علاقے زیر آب آئے ہیں ان زمینوں کا معاوضہ یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کو سفارش کرے گی۔ ہنزہ میں بجلی بحران زیادہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے مقامی لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ بجلی کے منصوبوں میں عوام رکاوٹیں پیدا نہ کریں تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔ علاقے کی ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ دورے کے موقع پر آپریشن تھیٹر کو غیر فعال کرنے اور ادویات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ادویات کی خریداری کے حوالے سے ٹینڈر پراسس کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہنزہ ناصر آباد میں عمائدین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام کے مسائل سننے او ران کے حل کیلئے آیا ہوں۔ گندم کا مسئلہ درپیش تھا جس کو مستقل بنیادو ں پر حل کیا ہے۔ بجلی کا بحران سابقہ حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ہے۔ 100 میگاواٹ سولر منصوبوں کا وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے۔ سکردو، گلگت اور ہنزہ میں بجلی بحران پر قابو پائیں گے۔ ناصر آباد میں پانی کی کمی کو دور کرنے کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سروے کرکے سفارشات تیار کریں۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ محدود وسائل میں عوام کوریلیف فراہم کریں گے۔ ماربل کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت بہتر انداز میں کام کررہی ہے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Eiman Shah
08:21:16 AM
14 November, 2024
گلگت - گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا ملاقات کر رہے ہیں۔
Syed Mehdi Shah
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:17:44 AM
14 November, 2024
اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان، فرید احمد تھے۔ محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر عاصم عبادی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کو اس پروگرام اور انسٹیٹیوٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ، گلگت بلتستانکی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ یہ لیپ ٹاپ سکیم پاکستان میں پہلی مرتبہ شارٹ کورسز مکمل کرنے والے آئی ٹی ٹرینیز کو فراہم کی گئی ہے جو محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ وفاقی وزارتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اور چیئرپرسن نیوٹک کی جانب سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی طور پر یہ لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھ کر فری لانسنگ کے کام کو احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔
چیئرپرسن نیوٹک، محترمہ گل مینا بلال احمد نے اپنے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران تمام پبلک اور پرائیویٹ اداروں کا دورہ کیا اور محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے ماتحت اداروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔ آج اس وعدے کی تکمیل کی گئی ہے۔ ان شاء اللہ کچھ دن بعد گلگت پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں بھی ای کامرس اور ایمیزون کے کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن فرید احمد نے گلگت بلتستان میں دو نئے ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان نئے پروگرامز میں ڈپلومہ ان ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ اور ڈپلومہ اِن مائننگ اینڈ منرلز شامل ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan
08:14:57 AM
14 November, 2024
اس موقع پر دفتر کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اور تمام عہدیداران نے فرداً فرداً اپنے تعارف کے دوران چیئرمین کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔چیئرمین سی ایم ائی ٹی فدا حسین نے دفتری امور کو بطریق احسن سر انجام دینے کے لیے خصوصی اقدامات کا ذکر کیا اور ضروری احکامات بھی جاری کیئے۔
بعد اذاں سینیئر ممبر چیئرمین انسپیکشن ٹیم انجینیئر محمد سبطین اکبر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران پینڈنگ انکوائریز کے بارے میں اہم فیصلے ہوئے۔چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے اس موقع پر دفتری امور اور مسائل کے متعلق سینیئر ممبر سے مشاورت کرکے فیصلے صادر کیئے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ معائنہ کمیشن بلا تفریق کرپشن کے خلاف اپنی کوششیں بہترین تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ جاری رکھے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:11:46 AM
14 November, 2024
ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ کے موقع پر بریفنگ دی جا رہی ہے.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Eiman Shah
Deputy Commissioner Hunza
08:10:24 AM
14 November, 2024
ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان شناکی روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی کر رہے ہیں.
ہنزہ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دورہ ہنزہ کے موقع پر ناصر آباد پل پر استقبال کیاگیا۔ جہاں پر وزیراعلی نے ناصر آباد اور خانہ آباد لنک روڈ کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ناصر آباد میں عوام شناکی سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔۔
وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور دیگر صوبائی وزراء بھی ہمراہ ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:09:28 AM
14 November, 2024
ہنزہ. وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ناصر آباد ہنزہ میں عمائدین سے خطاب کر رہے ہیں.
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین شناکی کے مسائل سن رہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Eiman Shah
Deputy Commissioner Hunza
08:08:20 AM
14 November, 2024