آئندہ ایک ہفتے میں ان 30بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنانے کیلئے حتمی سفارشات جلد تیار کریں اور ان سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے 250بیڈ ہسپتال سکردو او رپی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی ایچ کیو ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے خود دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کو حتمی شکل دے کر آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چلاس 300بیڈ ہسپتال کے پی سی ون کو 30جنوری 2025 تک مکمل کرنے اور میڈیکل و نرسنگ کالج کے پی سی ون کو15جنوری2025 تک حتمی شکل دینے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے انشورنس کافیصلہ کیا ہے اس حوالے سے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری سروسز آئندہ کابینہ اجلاس میں پالیسی تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کریں۔
09:48:40 AM
23 December, 2024
The PMRU reported the successful development and testing of the GB-Pay system marks a significant milestone, representing a major accomplishment in digital revenue collection. An agreement with the State Bank of Pakistan and 1LINK is expected end of December 2024, after which the system will be officially launched.
Consumers will be able to pay electricity bills and other levies through banking apps, ATMs, over-the-counter services, and mobile wallets such as EasyPaisa, JazzCash, UPaisa, and SPaisa. The project aims to enhance revenue collection efficiency, and reduce payment queues.
Finance Department presented the performance on revenue targets by various departments. The Chief Secretary directed concerned secretaries to pace up revenue collection and brace up adopting digital system.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
09:40:45 AM
23 December, 2024
خصوصاً گلگت، سکردو، چلاس اور ہنزہ کے علاقے میں بجلی کا بحران بہت زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ گزشتہ دس سالوں میں بجلی کے منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اضافی بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہوئی۔ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر جن پاور منصوبوں کی ریویجن درکار تھی ان کو ریوائز کیا جس کی وجہ سے زیر التواء منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ پاور پروجیکٹس ٹارگٹ کرکے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ نلتر 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا منصوبے پر ٹینڈر ہونے کے بعد کئی سالوں سے کام شروع نہیں ہوا تھا، ہم نے متعلقہ کمپنی کو مجبور کیا جس کی وجہ سے 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ نلتر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام پاور پروجیکٹس کا ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے ان ٹائم لائنز کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہاہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے 100میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کا اعلان کیاگیا ہے جس کو ایک سال کی مدت میں عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کارگاہ 6میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تکمیل سے گلگت کیلئے اضافی 6 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہورہی ہے جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے والے ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے مفاد عامہ کے منصوبوں کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کارگاہ 6 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ محکمہ برقیات کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Amjad Hussain Advocate
09:35:56 AM
23 December, 2024
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف منصوبوں کے پی سی ونز کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ منتخب ممبران اسمبلی کیلئے مختص ترقیاتی بجٹ کے مطابق پی سی ونزکی تیاری کو یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنے پی سی ونز تیار کرکے منظوری کیلئے محکمہ پلاننگ میں جمع کرائیں۔ ترقیاتی بجٹ کو معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے اے ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
09:33:40 AM
23 December, 2024
گلگت۔ وزیراعلی نے آئندہ بجٹ میں لائن ڈیپارمنٹ کے ملازمین کےلئے ویدر الاوئنس میں اضافے کا اعلان کردیا..
لائن ڈیپارمینٹ کے سابق صدر حاجی اجلاس حسین کی مدت ملازمت سے سبکدوش ہونے پر لائن ڈیپارمنٹ امپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی الوداعی تقریب میں وزیراعلی حاجی گلبر خان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:31:39 AM
23 December, 2024
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زیر دفعہ 137، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات سے متعلق *فارم بی* ہر سال 31 دسمبر یا اس سے قبل دفتر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان،گلگت میں جمع کرانا ہے۔
31دسمبر، 2024، تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں وہ رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان نااہل ہوجائے گا اور ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے ناکام ہونے والے ممبران کے نام شائع کیے جائیں گے۔
الیکشنز ایکٹ 2017 کی روشنی میں،جو اراکین مقررہ وقت تک گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہتے ہیں، ان کے خلاف 16 جنوری کو رکنیت معطل کرنے کی کارروائی کی جائے گی، اور وہ معطلی کے دوران اسمبلی کے معاملات میں حصہ لینے سے محروم ہوں گے۔
اگر کسی رکن کا جمع کرایا گیا بیان غلط ثابت ہو تو، ایسے اراکین کے خلاف جمع کرانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر بدعنوانی کے جرم میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے تمام ممبران اسمبلی کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ وہ اپنے اپنے فارم پُر کرکے الیکشن کمیشن کو بجھوادیں، اس حوالے سے سیکریٹری گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی متعلقہ فارم بھجوائے گئے ہیں تاکہ ہر ممبر اپنا فارم پُر کر کے دے سکیں۔
09:29:45 AM
23 December, 2024
گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان لیڈی ہیلتھ ورکر شاہرین کو مثالی کارکردگی پر تعریفی سند دے رہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:28:23 AM
23 December, 2024
فیڈر ل بورڈ کے امتحانات میں جن سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان سکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی قیام کی ضرورت ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔ پبلک سکولوں کے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پہلے مرحلے میں پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کے اساتذہ کی ملازمت کو محفوظ بنانے کیلئے صوبائی سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں ایڈیشنل سیکریٹری قانون، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری سروسز شامل ہوں گے۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے سٹیئرنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں کے مسنگ فیلسٹیز کے حوالے سے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی تقسیم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کی جائے۔ این سی ایچ ڈی، سیپ اور بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کی مستقلی دستیاب آسامیوں پر متفقہ فارمولے کے تحت عمل میں لائی جائے باقی ماندہ اساتذہ کیلئے درکار آسامیوں کی تخلیق کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے موقع پر رجسٹرار قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں لیکچرارز اور پروفیسرز کے ہڑتال کی وجہ سے طالب علموں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے لہٰذا لیکچرارز اور پروفیسرز کے جائز مطالبات پر قانون کے مطابق غور کیاجائے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
09:26:34 AM
23 December, 2024